Al-Risala · January 1981

غصہ پی جانے سے ایمان بڑھتا ہے

Al-Risala, January 1981, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے غصہ کو پی جائے حالاں کہ وہ اس کو نافذ کرنے کی قدرت رکھتا ہو تو اللہ اس کے دل کو ایمان اور سکون سے بھر دیتا ہے (من كظم غضباً وهو يقدر على انفاذه ملأ الله قلبه ايمانا عبادت، اتحاد ، خیر خواہی صحیح مسلم میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تین عمل سے راضی ہوتا ہے۔ وہ اس پر راضی ہوتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور اللہ کی رسی کو خوب پکڑ لو اور متفرق نہ ہو۔ اور جو تمھارے معاملات کا ذمہ دار ہو اس کے ساتھ خیر خواہی کرو۔ مسند احمد میں جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے خیف میں خطبہ دیتے ہوئے کہا: تین چیزیں ہیں جن کے بارے میں مومن کا قلب کبھی خیانت نہیں کرتا۔ خالص اللہ کے لئے عمل۔ امرار کے ساتھ خیر خواہی اور مسلمانوں کی جماعت کو پکڑے رہنا (اخلاص العمل للہ ومنا صحة ولاة الأمر ولزوم جماعة المسلمين)

Printed page