Al-Risala · January 1981
سخت بات پر مشتعل نہ ہونا
Al-Risala, January 1981, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
خلیفہ ثانی عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ایک روز لوگوں کے سامنے کہا کہ تم میں سے جو شخص میرے اندر ٹیڑھ دیکھے تو وہ اس کو سیدھا کر دے۔ یہ سن کر ایک آدمی اٹھا اور کہا : خدا کی قسم اگر ہم تمھارے اندر ٹیڑھ دیکھیں گے تو اس کو ہم اپنی تلوار سے سیدھا کر دیں گے۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا : اس خدا کا شکر ہے جس نے امت محمد میں ایسے لوگ بنائے جو عمر کی ٹیڑھ کو تلوار سے سیدھا کر دیں ( (خاطب عمر بن الخطاب اصحابہ ذات يوم فقال : من وجد فی اعوجاجاً فلیقومه، فنهض رجل وقال : والله لو وجد نافيك اعوجاجاً لقومناه بسیفنا - فقال عمر: الحمد لله الذى جعل في امة محمد من يقوم اعوجاج عمر بالسیف)