Al-Risala · August 1981
۱۔ انسان کب سے زمین پر ہے
Al-Risala, August 1981, p. 44
By Maulana Wahiduddin Khan
ڈاکٹر ڈونالڈ جانسن، میوزیم آف نیچرل ہسٹری، کلیو لینڈ، اوہائیو : یورپ افریقہ اور ایشیا میں جو متحجرات (فاسل) برآمد ہوئے ہیں، وہ انسان کی ابتدا کو اور زیادہ پیچھے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ بہر حال یہ بات دن بدن نمایاں ہوتی جارہی ہے کہ ارتقاء کا معاملہ ( سابقہ تصور کے خلاف ) کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، وہ مدت جس کا تعین ایک مسئلہ ہے، وہ تین ملین سے لے کر دس ملین سال پیچھے تک ہے۔ انسان کے امکانی آبا و اجداد میں بظاہر بہت زیادہ فرق رہا ہے۔ اور ہم کو نہیں معلوم کہ ان کے درمیان با ہمی رشتہ کیا تھا ( اس کی وجہ جزئی طور پر ڈاکٹر جانسن کی حبش میں دریافتیں ہیں۔ نیز اس سے بھی زیادہ قدیم متحجرات پاکستان میں ملے ہیں)