Al-Risala · August 1981

تبصره

Al-Risala, August 1981, pp. 44–45

By Maulana Wahiduddin Khan

کائنات اپنے پورے وجود کے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی توجیہہ خالق کو مانے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ بتاتا ہے کہ کائنات میں عددی تناسب ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کی تخلیق میں ایک ریاضیاتی ذہن کام کر رہا ہے۔ انسان کی بناوٹ میں اتنی حکمتیں کارفرما ہیں کہ کوئی نئی طبیعیاتی توجیہہ اس کی تشریح کے لئے کافی نہیں ہو سکتی۔ جان دار کی آنکھ نکالی کر اس کو دوبارہ الٹ کر لگا دیا جائے تو وہ جان دار اب بھی دیکھے گا مگر اس کو ہر چیز الٹی دکھائی دے گی۔ جسم کے مختلف اجزاء جو انتہائی صحت کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ ایک بے حد نازک ترکیب کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ آواز سائنسی اعتبار سے کچھ لہروں کا نام ہے مگر یہ لہریں انسان کے دماغ میں داخل ہو کر با معنی کلام کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ اس قسم کے بے شمار عجائب ہماری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ یہ یقینی طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ دنیا کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ظہور میں آنے والا واقعہ ہے ۔ کے پیچھے ایک اعلیٰ ذہن ہے جو زبردست طاقت کے ساتھ اس کو کنٹرول کر رہا ہے۔ کائنات کے نظم اور معنویت کی اس کے سوا کوئی اور توجیہ نہیں کی جا سکتی ۔ دنیا کے بارے میں انسان کی لاعلمی ایک بہت بڑے علم کا پتہ دے رہی ہے۔ یہ علم کہ اس دنیا کا ایک خدا ہے جو اس کو حد درجہ حکمت کے ساتھ چلا رہا ہے۔

صرف ۹۰ منٹ مختصر وقت ... ... ... ... صرف ۹۰ منٹ اسٹیم پریس ... ... ... ... بہترین فنشنگ ڈرائی کلیننگ ... ... جدید مشینوں کے ساتھ لاجواب چمک دمک ... ... ... ... ہی آپ کی شخصیت کو پروقار بناتی ہے۔ ماڈل ڈرائی کلینرز اینڈ لانڈرر ز ۱۴۴۳- بازار چتلی قبر، دہلی فون : ۲۷۰۸۰۱ - ۲۶۳۱۰۷

Printed page