مومن وہ ہے جو خدا کی پکار پر فوراً لبیک کہے
Al-Risala, September 1981, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
سورہ مائدہ میں یہ حکم اترا اے ایمان والو! شراب اور جوا اور پانسه بڑے گندے شیطان کے کام ہیں ان سے بچو تاکہ تم کامیاب ہو۔ شیطان چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمھارے درمیان دشمنی اور کینہ اور تم کو اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے۔ تو کیا تم لوگ اس سے باز آؤ گے (فھل انتم منتھون) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب قرآن کا یہ حصہ اترا تو حسب عادت آپ نے اس کو پڑھ کر معمر کو سنایا۔ کو سناتے ہوئے جب آپ فھل انتم منتھون تک پہنچے تو صحابہ میں سے ہر شخص پکار اٹھا: انتھینا يا رب انتھینا يا رب (اے ہمارے رب ہم باز آئے، اے ہمارے رب ہم باز آئے)
لوگوں کے لئے سب سے بہتر آدمی وہ ہے جو لوگوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرے صحابہ تابعی کہتے ہیں کہ صحابہ یہ کہا کرتے تھے کہ تمھارا سب سے زیادہ خیر خواہ وہ ہے جو تمھارے بارے میں اللہ سے ڈرے (انصح الناس لك من خاف الله فيك، جامع العلوم والحكم (۷)