انسان سے کم ، اللہ سے زیادہ
Al-Risala, September 1981, p. 42
By Maulana Wahiduddin Khan
قال ثور بن يزيد۔ قرأت فى بعض الكتب ان عيسى علیه السلام قال: يا معشر الحواريين كلموا الله عزوجل كثيرا وكلموا الناس قليلا - قالوا: كيف نكلم الله كثيرا ۔ قال: اخلوا بمناجاته، اخلوا بدعائہ (خرجه ابو نعيم)
ثور بن یزید کہتے ہیں ۔ میں نے بعض کتابوں میں پڑھا کہ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے حوارین سے کہا۔ اللہ سے زیادہ باتیں کرو اور انسانوں سے کم باتیں کرو۔ انھوں نے پوچھا۔ کس طرح ہم اللہ سے زیادہ باتیں کریں۔ حضرت عیسیٰ نے کہا: ـــــــــ تنہائیوں میں اللہ سے سرگوشیاں کرو، تنہائیوں میں اللہ سے دعا مانگو۔ اللہ والے وہ ہیں جو قرآن والے ہیں انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں کچھ اللہ والے ہوتے ہیں۔ گیا کہ اے خدا کے رسول وہ کون لوگ ہیں۔ فرمایا: وہ قرآن والے ہیں (عن انس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إنَّ لِلَّهِ أَهلين من الناس ، قيل من هم يا رسول الله قال اهل القرآن، سنن الدارمی)