Al-Risala · December 1981

حرار ــــــ فطرت کا مطالعہ

Al-Risala, December 1981, p. 42

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آغاز نبوت کا ذکر کرتے ہوئے ابن ہشام لکھتے ہیں : اللہ نے جب ارادہ کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کے منصب پر مقرر کرے تو آپ کا یہ حال ہوا کہ جب آپ اپنی کسی ضرورت کے لئے بستی سے نکلتے تو بہت دور چلے جاتے ، یہاں تک کہ مکانات نظر نہ آتے ۔ آپ مکہ کی پہاڑیوں اور وادیوں میں کھو جاتے۔ ابن ہشام نے عبداللہ بن زبیر کی روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال میں ایک مہینہ حرار پہاڑ میں چلے جاتے اور اس کے پڑوس میں رہتے (کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یجاور فی حراء من کل سنۃ شہراً) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ابوطالب کے کچھ اشعار ابن ہشام نے نقل کئے ہیں۔ ایک مصرعہ یہ ہے :

Printed page