Al-Risala · March 1983

جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی طرف سے ہوتا ہے

Al-Risala, March 1983, pp. 37–38

By Maulana Wahiduddin Khan

علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا ہم آپ کی پہرہ داری نہ کریں۔ آپ نے فرمایا، آدمی کی تقدیر اس کی پہرہ داری کرتی ہے۔ ایک اور روایت کے مطابق آپ نے فرمایا:

وانہ لا يجد طعم الایمان حتی يعلم ان ما اصابه لم يكن ليخطئه وما اخطأه لم يكن ليصيبه (ابو داؤد) ایمان کی لذت آدمی اس وقت تک نہیں پاتا جب تک وہ یہ نہ جان لے کہ جو کچھ

اس پر گزر رہا ہے وہ اس سے چو کنے والا تھا اور جو کچھ اس پر نہیں گزرا وہ اس پر گزرنے والا نہ تھا۔ وہ صبر واستقامت میں ہاتھی سے زیاوہ طاقتور ثابت ہوئے۔

خلافت عباسی کے زمانہ میں خلق قرآن کا فتنہ اٹھا۔ اس وقت معتزلہ کے عقیدہ سے اختلاف کے نتیجہ میں امام احمد بن حنبل کو سخت سزائیں دی گئیں مگر وہ اپنے مسلک پر قائم رہے۔ حافظ ابن حجر ضرب کی نوعیت کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ہاتھی کو بھی اگر اس طرح مارا جاتا تو وہ بھاگ جاتا (لو ضرب الفیل لهرب) دعوت کا کام سب سے زیادہ قیمتی کام ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تمہارے ذریعہ سے ایک آدمی کو ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لئے ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے (لان یھدی الله بك رجلاً واحداً خير لك مما طلعت عليه الشمس۔ وفي رواية : خير لك من حمر النعم)

داعی لوگوں کا خیر خواہ ہوتا ہے خواہ وہ سرکشی کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۲۰ دن سے زیادہ مدت تک طائف کا محاصرہ کیا۔ جب مسلمانوں کے لئے وہ مشکل ہوگیا تو آپ نے واپسی کا حکم دیا۔ ایک شخص نے آپ سے کہا: اے خدا کے رسول ، ثقیف کے لئے بد دعا کیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا: اے اللہ ، ثقیف کو ہدایت دے اور ان کو مسلمان کر کے واپس لا (اللهم اهد ثقيفا انت بهم مسلمين)، اسی طرح آپ سے کہا گیا کہ قبیلہ دوس سرکش اور منکر ہو گیا ہے، اس کے خلاف بد دعا کیجئے ۔ آپ نے فرمایا : اے اللہ قبیلہ دوس کو ہدایت دے اور ان کو مومن بنا کر لا (اللهم اهد دوسا وائت بھم مومنین)

وہ نیکی نیکی نہیں جس سے فخر اور بڑائی کا جذبہ پیدا ہو ابن عطاء اللہ السکندری نے اپنی کتاب الحکم میں کہا ہے: ایسا گناہ جس سے پستی اور عجز پیدا ہو دہ اس نیکی سے بہتر ہے جس سے فخر اور گھمنڈ پیدا ہو (رب معصية اورثت ذلاً وانكساراً خير من طاعة اورثت عزاً واستكباراً )

Printed page