Al-Risala · March 1983
اللہ کی یاد تمام اعمال کا خلاصہ ہے
Al-Risala, March 1983, p. 38
By Maulana Wahiduddin Khan
حضرت ابو دردار ض سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو نہ بتاؤں کہ کون سا عمل سب سے بہتر ہے اور تمہارے آقا کے نزدیک سب سے پاکیزہ ہے اور تمہارے درجات کو بڑھانے والا ہے اور تمہارے لئے سونے چاندی کے انفاق سے بہتر ہے اور تمہارے لئے اس سے بہتر ہے کہ تم اپنے دشمن سے مڈبھیڑ کرو اور تم ان کی گردنیں مارو اور وہ تمہاری گردنیں ماریں۔ صحابہ نے کہا ہاں اے خدا کے رسول ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا (ترمذی)