وحيد الدين خان ۱۱ ستمبر ۱۹۸۲
Al-Risala, March 1983, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
اگست، ستمبر، اکتوبر ۱۹۸۲ کا بیشتر حصہ سفر میں گزرا۔ اس دوران مجھے دنیا کے تین براعظموں میں جانے کا موقع ملا۔ ایشیا، افریقہ، یورپ۔ ایشیا میں سعودی عرب، دبئی اور کویت۔ افریقہ میں لیبیا، روانڈا، یوگنڈا، کینیا اور ایتھوپیا۔ یورپ میں انگلینڈ، فرانس، مالٹا، یونان اور اٹلی۔ طرابلس کی موتمر میں ساری دنیا کے لوگ جمع تھے۔ آسٹریلیا اور امریکہ سمیت تقریباً ہر ملک کی نمائندگی وہاں موجود تھی۔ ان لوگوں سے کثرت سے اس طرح گویا ان مہینوں میں بالواسطہ یا براہ راست طور پر میں نے ساری دنیا کو دیکھ لیا۔ سفروں میں طرح طرح کے مختلف تجربات اور مشاہدات سامنے آئے۔ یہ تجربات اور مشاہدات انشاء اللہ الرسالہ میں آتے رہیں گے۔
حجازی نغمے (دوسرا ایڈیشن)
یہ مولاناشاکر گيادی کی نظموں کا مجموعہ ہے۔ مضامین اور عنوانات یہ ہیں : مسلمانوں کی قومی اور ملی نکبت و زوال۔ پست حالی اور اجتماعی پر اگندگی دور ہونے کی امت مسلمہ کی کھوئی ہوئی اکائی واپس لانے اور دوری کو دور کرنے کی تدابیر۔ دینی محافل اور اجلاس کی رونق۔ قیمت دو روپے پچھتر پیسے دس عدد خریدنے پر محصول ڈاک معاف۔ تاجران کتب کے لئے معقول کمیشن۔ گیا جنرل اسٹور بسٹوبور بازار جمشیدپور ٨۳۱۰۰۱