دونوں ایک سطح پر
Al-Risala, April 1983, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
۳۱ مارچ ۱۹۸۱ء کو تمام دنیا نے اخبارات کی پہلی سرخی تھی ” صدر امریکہ پر قاتلانہ حملہ“۔ نوجوان نے خود کارگن سے صدر رونالڈ ریگن پر حملہ کیا اور دو سیکنڈ میں چھ فائر کئے ۔ ایک گولی صدر کے سینہ کو چھید کر ان کے پھیپھڑے میں لگی۔ اسپتال تک پہنچتے پہنچتے ان کے جسم کا آدھا خون بہہ چکا تھا۔ مگر فوری طبی مدد کارگر ثابت ہوئی اور رونالڈ ریگن کی جان بچ گئی۔
رونالڈ ریگن اس سے پہلے ایک فلم ایکٹر تھے۔ فلم کی دنیا میں وہ کوئی ممتاز مقام حاصل نہ کر سکے ۔ اس کے بعد انھوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور بالآخر ۱۹۸۰ء کے الیکشن میں امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے۔ گولی لگنے کے بعد صدر ریگن کے واشنگٹن کے اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسوں سے بات کرتے
If I'd got this much attention in Hollywood, I would never have left اگر میں ہالی وڈ (فلمی دنیا) میں اتنی زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوتا تو میں فلمی دنیا کو کبھی نہ چھوڑتا (ہندوستان ٹائمز یکم اپریل ۱۹۸۱ء) دوسری طرف نوجوان حملہ آور جان ہنکلے (John Hinckley) کی روداد کے ذیل میں آیا ہے کہ اس کو نوجوان فلم ایکٹرس جاڈی فاستر (Jodie Foster) سے محبت ہو گئی تھی۔ وہ اس کو خطوط لکھتا رہا مگر مس فاستر نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی۔ بالآخر اس نے حملہ سے ایک دن پہلے مذکورہ ایکٹرس کو خط لکھا جس میں یہ فقرہ تھا