Al-Risala · May 1983
ایک سفر
Al-Risala, May 1983, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
۸ دسمبر ۱۹۸۲ کو ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ ریسیور اٹھا یا تو دوسری طرف سے آواز آئی۔ وزارت خارجہ سے بول رہے ہیں “ ”یہ حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری (BSM) کا ٹیلی فون تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مالدیپ کی وزارت تعلیم کے تحت مالے (Male) میں ایک سیمنار ہورہا ہے جس میں انہوں نے مجھے شرکت کی دعوت دی ہے۔ سیمنار کا عنوان ہے: اسلامی دعوت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں۔