Al-Risala · June 1983

ایک سفر

Al-Risala, June 1983, p. 46

By Maulana Wahiduddin Khan

براعظم امریکہ دو بڑے خشکی کے ٹکڑوں پر مشتمل ایک کو شمالی امریکہ اور دوسرے کو جنوبی امریکہ کہتے ہیں۔ ان دونوں ٹکڑوں کے درمیان بحیرۂ کریبین (Caribbean Sea) ہے جس میں تقریباً ہر چھوٹے چھوٹے جزیرے واقع ہیں۔ انہیں میں سے ایک جزیرہ وہ ہے جس کا نام باربیڈوز (Barbados) ہے۔

اس علاقہ میں پہلی کریبین اسلامک کانفرنس ۲۴ - ۲۸ اپریل ۱۹۸۱ء کو پورٹ اسپین میں ہوئی تھی ۔ دوسری کریبین اسلامک کانفرنس باربیڈوز میں ہوئی۔ مجھے اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا۔ اس سلسلے میں باربیڈوز کا سفر پیش آیا۔ یہ کانفرنس ۳۱ مارچ سے لیکر ۴ اپریل ۱۹۸۳ء تک جاری رہی۔

۲۳ مارچ کی صبح کو پالیم ایئر پورٹ سے برٹش ایرویز کی فلائٹ نمبر ۱۴۶ کے ذریعہ روانگی ہوائی جہاز کا سفر، کم از کم میرے لئے، جلد منزل پر پہنچنے کی خاطر ایک ناخوشگوار چیز کو برداشت کرنا ہے ۔ اگر یہ ممکن ہوتا کہ ایک براعظم سے دوسرے براعظم جیسا طویل سفر میں پیدل طے کرسکوں تو یقیناً میں پیدل سفر کو ترجیح دیتا ۔ کیونکہ پیدل چلنے والا خدا کی کھلی ہوئی دنیا میں چلتا ہے ۔ اور ہوائی جہاز کا مسافر انسان کی بنائی ہوئی اڑن جیل میں ہے۔ ہوائی جہاز کے اندر برٹش ایرویز کا میگزین ہائی لائف (High Life) شمارہ مارچ اس میں لارڈ ناروچ (Lord Norwich) کے قلم سے ایک مضمون تھا جس کا عنوان

Printed page