Al-Risala · September 1983

پیغمبر کی اطاعت ہر حال میں

Al-Risala, September 1983, pp. 40–41

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت مغیرہ بن شعبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا ارادہ ظاہر کیا کہ میں فلاں

شخص کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ پہلے جا کر اس کو دیکھ لو۔ وہ گئے اور لڑکی کے والدین سے اپنا ارادہ ظاہر کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام سنایا۔ والدین کو یہ بات ناگوار ہوئی کہ ان کی لڑکی ایک غیر شخص کے سامنے آئے اور وہ اس کو دیکھے۔ لڑکی اس وقت گھر کے اندر موجود تھی، اور پردہ کے پیچھے سے یہ باتیں سن رہی تھی۔ اس نے بلند آواز سے کہا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے تو تم آکر مجھ کو دیکھ لو۔ اور اگر آپ نے حکم نہیں دیا ہے تو میں تم کو خدا کی قسم دلاتی ہوں کہ ہر گز ایسا مت کرنا (سنن ابن ماجہ، باب النکاح)

Printed page