Al-Risala · September 1983
ایک سفر
Al-Risala, September 1983, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
حلقہ الرساله کی دعوت پر میں ۱۶ نومبر ۱۹۸۲ کی شام کو حیدر آباد سے بھوپال پہنچا اور ۱۹ نومبر کی شام کو دہلی کے لئے واپسی ہوئی۔
۱۶ نومبر کو جب کہ اے پی ایکسپریس مجھے لئے ہوئے تیزی سے بھوپال کی طرف بڑھ رہی تھی، میں اپنے ملک کے بارے میں شدید غم کی کیفیت میں مبتلا تھا۔ میں جس ڈبے میں تھا اس میں تمام پڑھے لکھے لوگ تھے اور انگریزی میں باتیں کرتے تھے۔ شیشہ بند ڈبے میں ہم باہر کے شور سے محفوظ تھے۔ کے مسافر اتنے زور زور سے باتیں کر رہے تھے کہ دوسرے کیبن کی آواز بھی صاف سنائی دیتی تھی۔ ایک بار یہ آواز میرے کان میں آئی: