Al-Risala · September 1983

You are a senior officer

Al-Risala, September 1983, pp. 43–44

By Maulana Wahiduddin Khan

(آپ ایک سینئر افسر ہیں)، ایک مرد اور عورت اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ تھے۔ ان کے خوش پوش بچے مسلسل شور برپا کئے ہوئے تھے اور اپنے کیبن سے نکل کر باہر دوڑتے تھے مگر ان کے ماں باپ کو میں نے کبھی منع کرتے نہیں سنا۔ ’’ ایئر کنڈیشنڈ کار‘‘ میں ہم مشینی شور سے محفوظ تھے۔ مگر انسانی شور کا یہ حال تھا کہ میرے لئے پڑھنا لکھنا مشکل ہوگیا۔

مجھے ۳۰ اگست ۱۹۸۲ کا واقعہ یاد آیا جب کہ میں مالٹا سے پیرس جا رہا تھا۔ ہوائی جہاز میں مجھ سے ملی ہوئی سیٹ پر دو فرانسیسی بچے بیٹھے ہوئے تھے جو مالٹا میں چھٹیاں گزار کر اپنے وطن فرانس واپس جا رہے یہ بچے جو بھائی بہن تھے اکثر آپس میں باتیں کرتے تھے مگر قریب ہونے کے باوجود ایک بار بھی ان کا کوئی جملہ مجھے سنائی نہیں دیا۔ میں نے جب بھی ان سے کوئی سوال کیا تو انھوں نے نہایت آہستگی اور تہذیب کے ساتھ میرے سوال کا جواب دیا۔

جس ملک میں اونچے پڑھے لکھے لوگوں کا یہ حال ہو اس کے بارے میں کس طرح کوئی اچھی امید قائم کی

بھوپال میں پہلا پروگرام۱۷؍ نومبر کو ۱ بجے دن میں ہوا۔ یہ پروگرام صدر منزل میں بھوپال یونیورسٹی کے تحت تھا۔ جناب عزیز قریشی (چیئر مین مدھیہ پردیش اسٹیٹ فشریز ڈویلپمنٹ کارپوریشن) اور ڈاکٹر آرسی شکلا (وائس چانسلر بھوپال یونی ورسٹی) بحیثیت صدر اور چیف گیسٹ ڈائس پر موجود تھے۔ ڈاکٹر مسرار فہ مکینکل ڈیپارٹمنٹ آف عربک بھوپال یونیورسٹی) نے اجتماع کی کارروائی چلائی۔

عنوان کے مطابق میں نے "ریلیجن اینڈ کلچر" کے بارے میں تقریر کی۔ سرکاری عہدیدار اور غیر مسلم حضرات قابل لحاظ تعداد میں موجود تھے، اسی دن شام کو دار العلوم تاج المساجد کے طلبہ کے سامنے علم اور تعلیم کے موضوع پر خطاب کیا۔

۱۷؍ نومبر کی شام کو مغرب کے بعد اخبار ایاز کے دفتر میں اجتماع تھا۔ کافی بڑی تعداد جمع تھی۔ جنتا پارٹی کے سکریٹری جناب کشا بھاؤ ٹھاکرے ( پیدائش ۱۹۲۲) بھی اجتماع میں موجود تھے۔ اور آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے مدھیہ پردیش کے ممتاز افراد تقریباً سب کے سب جمع تھے ۔ جناب کشا بھاؤ ٹھاکرے سے میری تقریر شروع سے آخر تک غور سے سنتے رہے۔ ان سے اظہار خیال کی فرمائش کی گئی تو انھوں نے اپنی تقریر میں نہایت کھلے لفظوں میں میری تقریر کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ان کی تقریر کے بعض حصے ان کے اپنے الفاظ میں ٹیپ سے لے کر یہاں نقل کئے جاتے ہیں:

Printed page