Al-Risala · September 1983
This appeals to me
Al-Risala, September 1983, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
۱۸ نومبر کو ایک ممتاز شخصیت کے مکان پر خصوصی نشست ہوئی۔ اعلی تعلیم یافتہ افراد شریک تھے۔ صاحب نے کہا : برٹرینڈ رسل نے لکھا ہے کہ قدیم زمانہ میں ہزاروں سال تک مذہب کا دور تھا۔ کے دور میں انسان کچھ ترقی نہ کر سکا۔ انسان کو جو کچھ ملا ہے سائنس کے دور میں ملا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ بات ایک تبدیلی کے ساتھ درست ہے۔ قدیم زمانہ میں غلبہ مذہب کا نہیں بلکہ مشرکانہ مذہب کا شرک تمام چیزوں کو معبود کا درجہ دے کر تحقیق کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ توحید کا انقلاب آیا تو اس نے چیزوں کو معبود کے مقام سے ہٹا دیا۔ اس کے بعد انسان نے اشیاء کی تحقیق شروع کی، یہاں تک کہ دھیرے دھیرے وہ انقلاب آیا جس کو سائنسی انقلاب کہا جاتا ہے۔