Al-Risala · February 1983
کیسا عجیب
Al-Risala, February 1983, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
گاندھی جی کی مشہور شاگرد میرا بہن ایک انگریز خاتون تھیں، جن کا اصل خاندانی نام میڈی لین سلیڈ (Madeleine Slade) تھا۔ وہ سرایڈ منڈ سلیڈ کی لڑکی تھیں ۔ ان کو اپنے لئے ایک ”زندہ خدا“ کی تلاش تھی۔ ابتداً انہوں نے مشہور موسیقار بیتھوون میں اپنی اس تلاش کا جواب پایا۔ تاہم ان کی فطرت اس پر پوری طرح مطمئن نہ تھی۔ اس کے بعد ان کی ملاقات مشہور فرانسیسی مفکر رولینڈ رولاں سے ہوئی۔ رولینڈ رولاں گاندھی جی سے بہت متاثر تھا، اُس نے مس سلیڈ سے کہا، "کیا تم نے گاندھی جی کے بارے میں نہیں سنا؟ " مس سلیڈ نے کہا۔ رولینڈ رولاں نے کہا " وہ دوسرے مسیح ہیں۔