Al-Risala · March 1984

نصیحت کرنے کا پیغمبرانہ طریقہ یہ ہے

Al-Risala, March 1984, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت خزیم ایک صحابی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار ان کے بارہ میں فرمایا: خزیم اسدی کیا ہی اچھے آدمی ہیں۔ کاش ان کے بالوں کی لٹ لمبی نہ ہوتی اور ان کی تہم نیچے نہ لٹکتی (نعم الرجل خزيم الاسدى لولا طول جمته واسبال ازاره، سنن ابی داؤد) حضرت خزیم کو جب معلوم ہوا کہ رسول اللہ نے ایسا کہا ہے تو انھوں نے ایک چھری لی اور اپنے بال کی لٹوں کو کاٹ دیا۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی حضرت عبد اللہ کے بارے میں ایک بار فرمایا کہ عبد اللہ کیسے اچھے کاش وہ رات کو نماز پڑھتے (نعم الرجل عبد الله لو كان يصلي بالليل، بخاری) حضرت عبد اللہ کو جب معلوم ہوا کہ رسول اللہ نے ایسا کہا ہے تو انھوں نے فوراً اس پر عمل شروع کر دیا حتیٰ کہ وہ راتوں کو بہت کم سوتے تھے۔

Printed page