Al-Risala · April 1984

شکار کرنے والے

Al-Risala, April 1984, p. 34

By Maulana Wahiduddin Khan

کرنل جے پال نے اپنی شکاری یادداشتوں پر ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے

Great Hunt, Lt. Col. Jaipal, Carlton Press, New York 1982 جم کاربٹ (Jim Corbett) ایک شکاری تھا، وہ شیر کو گولی مار کر ہلاک کرنے سے خاص دل چسپی رکھتا تھا، تاہم اپنے اس قاتلانہ فعل کے لئے اس کے پاس ایک خوبصورت توجیبہ تھی۔ ”میں گاؤں والوں کو مردم خور شیروں سے بچانے کے لئے ان کا شکار کرتا ہوں،“ اسی طرح اکثر شکاریوں کے پاس اپنے وحشیانہ کھیل کی خوبصورت تاویلات موجود ہوتی ہیں۔ مگر کرنل جے پال کو اس قسم کی فرضی توجیحات تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے صفائی کے ساتھ اس بات کو تسلیم کر لیا ہے جس کو دوسرے لوگ صفائی کے ساتھ تسلیم نہیں کرتے۔

کرنل جے پال کے لئے گھڑیال کو مارنا ایک پسندیدہ کھیل تھا۔ وہ لکھتے ہیں کہ وہ منظر بڑا دلچسپ ہوتا تھا جب کہ میں گھڑیال کے پیچھے رینگ کر چلتا۔ پھر کبھی گھڑیال چھپ سے پانی میں کود پڑتا۔ اور جب اس کو گولی لگتی تو وہ عجیب طریقے سے اپنی دم پٹکتا اور اپنا منھ کھول دیتا یہ سب چیزیں مجھ کو بڑی عجیب قسم کی پر جوش مسرت دیتی تھیں۔

Printed page