Al-Risala · January 1984

The Day After

Al-Risala, January 1984, p. 20

By Maulana Wahiduddin Khan

اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کے اگلے دن کیا ہو گا۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ کے بعد زمین کا نقشہ بالکل بدلا ہوا ہو گا۔ اور زندگی کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔ حکومتِ امریکہ کا ردِ عمل اس فلم پر بہت سخت ہوا۔ کیونکہ امریکی حکومت ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر جو بے پناہ دولت خرچ کر رہی ہے وہ سب اس کی روشنی میں غلط ثابت ہوتا ہے۔ یہ بحث اتنی بڑھی کہ امریکی صدر رونالڈ ریگن کو ریڈیو پر ایک تقریر نشر کرنی پڑی۔ انھوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی جنگ میں اگر امریکہ کو نقصان پہنچے گا تو روس کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچے گا ، اور آزادی محفوظ رہ جائے گی ۔ While the U.S. is being hurt, the Russians are being hurt more, and the freedom and liberty will survive. ان لوگوں کی قسمت بھی کیسی عجیب ہوگی جو ایٹمی جنگ کے بعد آزادی پائیں گے۔ روس کے سابق وزیر اعظم نکیتا خرو شچیف اگرچہ خود بھی ایٹمی جنگ کی آگ بھڑکانے میں شریک تھے۔ تا ہم انھوں نے اس قسم کے عذر کے لئے بجا طور پر کہا تھا :

Printed page