اسلامی مرکز دہلی
Al-Risala, May 1984, pp. 45–47
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلامی مرکز (اسلامک سنٹر) ۱۹۷۰ء میں قائم ہوا۔ اس کا مقصد خالص غیر سیاسی ہے۔ دعوتی اور تعمیری طریق کا رپر یقین رکھتا ہے اور اسی انداز میں خاموشی کے ساتھ پچھلے تقریبا پندرہ سال سے کام کرنے میں مصروف ہے۔
خدا کا شکر ہے کہ اسلامی مرکز کے لئے ایک مستقل عمارت حاصل کرلی گئی ہے۔ یہ عمارت نئی دہلی میں نظام الدین ویسٹ میں واقع ہے۔ یہ مقام تبلیغی مرکز سے بہت قریب ہے۔ مزید معلومات بذریعہ خط حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اسلامی مرکز کے شعبے اب تک دہلی کے تین مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی عمارتوں میں قائم تھے۔ مذکورہ عمارت میں یکجا کئے جارہے ہیں۔ اسلامی مرکز کا صدر دفتر، الرسالہ (اردو)، الرسالہ (انگریزی) مکتبہ الرسالہ اور دوسرے ضروری دفاتر آئندہ انشاء اللہ اسی عمارت میں کام کریں گے۔ اسلامی مرکز کے ایک بڑے کمرہ میں ہفتہ وار اجتماع کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اس اجتماع میں مولانا وحید الدین خاں صاحب (صدر اسلامی مرکز) اسلام کے تعارف پر علمی اور دعوتی انداز میں ہر ہفتہ ایک لکچر دیں گے۔ نیز اس اجتماع میں اسلامی مرکز کے مقاصد کے تحت دوسرے ضروری مسائل پر غور وخوض ہوگا۔
مولانا وحید الدین خاں صاحب سے ملاقات آئندہ اسی نئے مرکز میں ہو سکے گی۔ سے ملاقات کا وقت روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان ہے۔
سکریٹری اسلامی مرکز سی-۲۹ نظام الدین ویسٹ۔ نئی دھلی ۱۳ C-29, Nizamuddin West, New Delhi 110013
القرآن الحكيم (الفي)
پندرہویں صدی ہجری کی آمد پر ساری دنیا میں مختلف اسلامی تقریبات منائی گئی ہیں القرآن اکاڈمی (ببی دہلی) نے اس سلسلے میں طویل کوششوں کے بعد ایک اہم تاریخی پیش کش کی ہے یہ قرآن کا ایک منفرد نسخہ ہے ۔ جس کا نام "القرآن الحكيم الفی" ہے۔
اس قرآن کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس کا عام صفحہ ۲۳ سطری ہے اور ہر سطر الف سے شروع ہوتی ہے ۔ ہر پارہ چھ صفحات پر مشتمل ہے اور پورا قرآن ۱۹۶ صفحات میں مکمل ہو گیا ہے۔ اس میں نزول قرآن سے لے کر اب تک خطاطی کے مختلف نمونوں کو ہر سورہ کے شروع ہی میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کو 113،الگ ، الگ الگ نمونوں کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس طرح قرآن کی سات منزلوں میں سات دوروں کا طرز کتابت دکھایا گیا ہے۔
القرآن الحكيم الفی کی تیسوں پاروں کی کتابت سات سال میں مکمل ہوئی ہے اور اب تصحیح کے مراحل میں ہے، جس کے لئے عالمی مذہبی تعلیمی اداروں سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ اُن سے اسناد صحت کے حصول کے بعد، سات رنگوں کے نو مختلف حاشیوں سے مزین کر کے آرٹ پیپر پر سنگاپور میں چھپوایا جا رہا ہے ۔ القرآن الحكيم الفی کے اطراف کے اندرونی آستر کے بعد کے صفحات پر مکتوبات نبوی کی تصویر شامل ہے ۔ نیز خلافت راشدہ کے زمانے میں ہرن کی جھلی پر لکھتے ہوئے قرآن کے صفحات کو عین اسی انداز سے منعکس کیا گیا ہے ۔ اس طرح القرآن الحكيم الفی کو پڑھنے والا قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان لیتا ہے کہ قرآن دور نبوی ، خلافت راشدہ دور بنوامیہ، دور عباسیه، دور فاطمیہ، دور عثمانیہ دور سلجوقیہ، خلجی، تغلقية غزنویہ اور دور مغلیہ وغیرہ میں کس کس رسم الخط میں لکھا جاتا رہا ہے۔ تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ انوکھا واقعہ یہ ہے کہ قرآن تقریباً ڈیڑھ ہزار سال گذرنے کے باوجود اپنی اصل حالت میں محفوظ ہے۔ القرآن الحكيم الفی گویا اس حفاظت قرآن کی ایک دستاویز ہے۔ القرآن الحكيم الفی قرآن بھی ہے اور قرآن کی تاریخ بھی ۔ وہ اپنی مختلف خصوصیات کے ساتھ قرآن کا ایک دلآویز نسخہ ہے اور اسی کے ساتھ قرآن کی تاریخ حفاظت کا ایک خوبصورت مرقع بھی۔
پندرہویں صدی ہجری میں ہندوستان کے پنڈت اور رو رو کر نورانی دنیا کے ایک سو پرندے کرد و (15) مسلمانوں کے لئے اعلاد محبت چودہ سو برس میں قدیم سے موجودہ دور تک خطاطی کے نمونوں کو القرآن الحکیم (الفقی) میں جمع کے جانے کا تاریخی اہتمام الحمد للہ کہ قرآن مجید کی سات منزلوں کو سات برسوں میں طے کر لیا گیا القرآن اکادمی بمبئی ودہلی کا القرآن الحکیم (الفقی) کی تکمیل القرآن الحکیم (الفقی) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کے ساتھ تاریخی خطوط اور ہرن کی جھلی پر کتابت شدہ قرآن مجید کے صفحات کا عکس جمیل پیش کیا گیا ہے۔ القرآن الحکیم (الفقی) قرآن کی سات منزلوں کو ہم آ سو برس یعنی دور خلافت راشدہ ، دور بنو امیہ، دور بنو عباسیۃ دور بنو فاطمیہ ، دور عثمانیہ ترکۃ، دور سلجوقیہ، خلجیة، تغلقية عغ، نویہ اور دور مغلیہ کے سلاطین کی کتابت قرآن مجید کے نمونوں کا تاریخی مرقع ہے۔ پندرہویں صدی ہجری کے مبارک موقع پر پیش کیا جانے والا القرآن الحکیم (الفقی)، جلی قلم کتابت کے باوجود ۱۹۶ صفحات میں مکمل ہے۔ اس کو سات رنگ کے حاشیوں سے مزین کر کے آرٹ پیپر پر سنگاپور میں چھپوایا جا رہا ہے۔ القرآن اکادمی، بمبئی دہلی نے دنیا کے بیشتر ممالک میں القرآن الحکیم (الفقی) کے جشن افتتاح کا پروگرام مرتب کیا ہے۔ ادارہ کی ایسی نورانی پیش کش کی زیارت و تلاوت کا انتظار فرمایئے ۔ ادارہ الرساله دهلی اسلامی مرکز دهلی وحید آباد کے سربراه مولانا وحید الدین خان صاحب کا تاثرای خاص میں دیکھئے ! مزید تفصیلات جانئے مہتمم القرآن اکادمی بمبئی ۱۰۴ ۔ کا مبیکر اسٹریٹ، تیسرا منزلہ بمبئی ۷ کے لئے رابطہ کیجئے ! : مهتمم القرآن اکادمی دهلی ص م ۲۰۳ - قاسم جان اسٹریٹ ممتاز بلڈنگ دہلی ۲۷ القرآن اکادمی بمبئی دہلی کے زیر اہتمام ۱۳۹۸ ھ ایک ایسے قرآن مجید کی کتابت شروع ہوئی تھی، جس کا صفحہ ۲۳ سطری ہے اور ہر سطر کو الف سے شروع کیا گیا ہے۔
اس قرآن حکیم کی یہ بھی تاریخی خصوصیت ہے کہ نزول قرآن کے وقت کی کتابت کے دور سے موجودہ دور کی خطاطی کے شاہکار ، بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ۱۱۷ طریقے سے کتابت کر کے قرآن کی تاریخی دستاویز تیار کی گئی۔ القرآن الحکیم (الفقی)
القرآن اکادمی بمبئی دہلی نگران ۱۲ عدا الحاج اکبر خان منشی گل مولوی محمد توفیق قاسمی سید احمد امپوری ثم الدلوہی پرنٹر و پبلشر محمود خان اکبر خان انتظامی امور و طبعات نگران نور الدین آزاد