Curiosity and Discontent
Al-Risala, July 1984, p. 10
By Maulana Wahiduddin Khan
یعنی تجسس اور عدم قناعت۔ تجسس ہمیشہ ان کو عمل میں مصروف رکھتا تھا اور عدم قناعت نے انہیں کسی مقام پر رکنے نہیں دیا۔
ولٹشائر(Wiltshire)کی (Wiltshire) کی میتھمیٹکس ایڈوائزر مسز انیتا اسٹریکر Mrs Anita Straker نے اسکولس کونسل کے لئے ۸ - صفحات پر مشتمل ایک تعلیمی رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موہوب لڑکوں (Gifted Children) کی صفات کیا ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے الفاظ میں ان میں سے ایک خاص صفت یہ ہے :
Pupils who are impatient with anything that is second best are جو طلبہ ایسی خیر پر راضی نہ ہوتے ہوں جو دوسری بہتر چیز ہے، گمان غالب ہے کہ وہ خصوصی وہی صلاحیت کے مالک ہوں گے ( ہندستان ٹائمس ۲ فروری ۱۹۸۳ )
کسی انسان کی یہ نہایت اعلیٰ خصوصیت ہے کہ وہ پہلی بہتر چیز سے کم کسی چیز پر راضی نہ ہوتا ہو۔ خصوصیت آدمی کے لئے تمام خوبیوں اور بڑیائیوں کا زینہ ہے۔
یہ مزاج آدمی کو مجبور کرتا ہے کہ وہ کامل سچائی کی طرف بڑھتا چلا جائے اور کسی ادھوری سچائی پر نہ یہ مزاج اس کو پست کرداری سے اٹھاتا ہے اور اعلیٰ کر دارو الا بناتا ہے۔ یہ مزاج اس کو چھوٹی کامیابی پر قانع نہیں ہونے دیتا۔ اور برابر بڑی ترقیوں کی طرف بڑھاتا رہتا ہے۔ یہ مزاج اس کو اس قابل بناتا ہے کہ اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں وہ صرف معیارِ ی صورت کو اپنے سامنے رکھے۔ اور اپنی ڈیوٹی کو پوری طرح انجام دے کر خوشی حاصل کرے۔ یہ مزاج آدمی کے خود اپنے اندر ایک ایسا محرک رکھ دیتا ہے جو آدمی کو اکساتا رہتا ہے کہ وہ صرف چیز اعلیٰ پر ٹھہرے، اس سے کم کسی چیز پر اپنے کو راضی نہ ہونے دے۔