حالات سے مطابقت
Al-Risala, August 1984, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
ہر برٹ نکولس (Herbert L. Nicholas) نے لکھا ہے کہ میں نے کسی کتاب میں ایک بار ایک بوڑھے آدمی کا قصہ پڑھا جو ساری زندگی مسلسل سخت تکلیفوں میں مبتلا رہا۔ اس کے با وجود وہ ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ تمہارے سکون واطمینان کار از کیا ہے تو اس نے جواب دیا؛ I learned to cooperate with the inevitable میں نے ان چیزوں سے موافقت کرنا سیکھ لیا جن سے بچنا ممکن نہیں۔
زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں پیش آتی ہیں جو ہمارے اختیار سے باہر ہوتی ہیں۔ سے مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان سے مقابلہ نہ کیا جائے ۔ اس طرح ہم غیر ضروری الجھن اور ذہنی تناؤ (Tension) سے بچ سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ہم کو اس قابل بناتا ہے کہ ہم اپنی قوتوں کو وہاں خرچ کریں جہاں کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اپنی قوتوں کو وہاں ضائع نہ کریں جہاں بالآخر وہ صرف بے نتیجہ ہو کر رہ جانے
یہی موجودہ دنیا میں زندگی کا اصول ہے ۔ یہ اصول کسی ایک شخص کے لئے بھی کارآمد ہے اور پوری قوم کے لئے بھی۔
نوٹ: آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے ۱۵ - ۱۴ مئی ۱۹۸۳ کو نشر کیا گیا۔