Al-Risala · October 1984
Vanessa The Undressa
Al-Risala, October 1984, p. 23
By Maulana Wahiduddin Khan
فرارو کے حامیوں نے اپنے سیاسی مدعا کو نہایت موزوں الفاظ میں ڈھال لیا۔ اسی طرح وینیا کی ننگی تصویروں کی تجارت کرنے والوں کو بھی اپنے موافق الفاظ مل گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ الفاظ اس دنیا میں سب سے بڑا فتنہ ہیں۔ الفاظ میں اتنی گنجائش ہے کہ جو شخص بھی چاہے اپنے خیالات کے لئے دل فریب الفاظ
ہر آدمی اپنی بات کو خوب صورت الفاظ میں ڈھال کر سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے۔ حالاں کہ کسی بات کا خوب صورت الفاظ میں ڈھل جانا اس بات کا کافی ثبوت نہیں کہ وہ فی الواقع بھی حقیقت ہے۔ کامیابی صرف اس شخص کو ملے گی جس کے پاس حقیقت ہو نہ کہ اس شخص کو جس کے پاس صرف الفاظ ہوں۔ مگر حقیقت اس کے پاس موجود نہ ہو۔