Al-Risala · October 1984
متفقین سے گزارش
Al-Risala, October 1984, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
الرسالہ عام معنوں میں صرف ایک پرچہ نہیں، وہ ایک مشن ہے۔ جو لوگ اس مشن سے متفق ہیں ان سے ہماری درخواست ہے کہ حسب ذیل پروگرام میں شرکت کرکے ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ ماہنامہ الرسالہ کی ایجنسی قائم کریں (شرائط ایجنسی آخر میں ملاحظہ فرمائیں) الرسالہ کے ادارہ سے چھپی ہوئی کتابیں لوگوں کے درمیان پھیلائیں۔ اجتماعات کے مواقع پر بک اسٹال لگائیں جس میں الرسالہ اور کتابیں رکھی جائیں۔ متفقین کو جوڑ کر ہفتہ وار اجتماع کریں۔
مساجد اور دوسرے اجتماعی مقامات پر تذکیر القرآن پڑھ کر سنائیں۔ مختلف علاقائی زبانوں میں الرسالہ کی مطبوعات کے ترجمے شائع کریں۔ سکریٹری اسلامی مرکز