Al-Risala · February 1984

خدا کا تصور مختلف مذاہب میں

Al-Risala, February 1984, pp. 32–33

By Maulana Wahiduddin Khan

آدمی کا یہ احساس عجز اس وقت تک تسکین نہیں پاتا جب تک اس کو "خدا" فراہم نہ کر دیا جائے۔ بظاہر ہر مذہب انسان کو یہی خدا فراہم کر رہا ہے۔ مگر اسلام کے سوا جو مذاہب ہیں وہ سب تحریف اور الحاق اور ضياع کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ چنانچہ خدا کا تصور ان کے یہاں اپنی صحیح شکل میں باقی نہیں رہا اس لئے وہ خدا تو پیش کرتے ہیں مگر وہ ایسا خدا پیش کرتے ہیں جو واقعہ کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے انسان کو پوری تسکین نہ دے سکے۔

کیٹ اسٹیونس (Cat Stevens) بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاپ موسیقی کے ماہر تھے۔ انھوں نے ۱۹۷۷ میں کسی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا۔ ان کا موجودہ نام یوسف اسلام ہے۔ نے اپنے قبول اسلام کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ مسیحی چرچ ہم کو خدا پر عقیدہ رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ مگر خدا سے مربوط ہونے کا مسیحی طریقہ صرف حضرت عیسیٰ کی معرفت ممکن ہے۔ کوئی آدمی خدا سے براہ راست ربط قائم نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کی اہمیت یہ ہے کہ وہ آدمی کو ایسے خدا سے تعارف کراتا ہے جو براہ راست

اپنے بندوں سے باتیں کرتا ہے اور اس کی روح سے اتصال قائم کرتا ہے۔ اسلام میں ہر آدمی براہ راست اپنا ربط خدا سے قائم کر سکتا ہے۔

Printed page