Al-Risala · March 1985
کیسٹ میگزین
Al-Risala, March 1985, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلامی مرکز کے تحت ان شاء اللہ جلد ہی ایک نیا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ "کیسٹ میگزین " ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ہر ماہ ایک گھنٹہ کا ایک کیسٹ تیار کیا جائے گا جو صدر اسلامی مرکز کی تقریر پر مشتمل ہوگا اور پھر اس کی نقلیں تیار کر کے ہر ماہ بذریعہ ڈاک روانہ کی جائیں گی۔ جو لوگ کیسٹ میگزین کے خریدار بننا چاہیں وہ بذریعہ خط مطلع فرمائیں۔ اس کی قیمت وغیرہ کے بارہ میں ان شا ءاللہ آئندہ اعلان کیا جائے گا ۔