Prof. Huston Smith
Al-Risala, March 1985, pp. 44–46
By Maulana Wahiduddin Khan
130, Avenida Drive, Berkeley, California, U.S.A. "نیشنل اسٹوڈنٹس فورم" کے تحت نئی دہلی (ایوان غالب) میں ۱۸۔ ۱۹۸۵ کو ایک دوروزہ اجتماع ہوا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ موصوف نے ۱۹ جنوری کی آخری نشست میں شرکت کی اور تقریباً آدھ گھنٹہ کی تقریر میں مرکز کا تعمیری پروگرام حاضرین کے سامنے رکھا۔ ایوان غالب کا وسیع ہال مکمل طور پر سامعین سے بھرا ہوا تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اپنی اس تقریر میں خاص طور پر نوجوان طبقہ کو خطاب کیا اور تاریخی جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ان کو چاہئے کہ اپنا وقت اور قوت ایسے کاموں میں لگائیں جو حقیقی معنوں میں نتیجہ خیز ہو سکیں۔ اس تقریر کا ٹیپ اسلامی مرکز میں موجود ہے۔ صدر اسلامی مرکز نے نیشنل اسٹوڈنٹس فورم کے سوونیئر کے لئے ایک پیغام بھی دیا جو زیر نظر اشاعت میں "نوجوانوں کے نام" کے عنوان سے شامل ہے۔
اسلامی مرکز کی لائبریری میں حال میں جن قیمتی کتابوں کا اضافہ ہوا ہے اس میں سے ایک انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کا تازہ ایڈیشن (۱۹۸۴) ہے۔ یہ ایڈیشن ۳۰ جلدوں پر مشتمل ہے اور نئی ترتیب کے ساتھ خصوصی اہتمام سے چھاپا گیا ہے۔
کچھ دن پہلے یہ حال تھا کہ بہت سے لوگ ملاقات کے وقت یہ پوچھتے تھے کہ "کیا الرسالہ نکل رہا ہے۔ " مگر اب خدا کے فضل سے الرسالہ ابتدائی مرحلہ سے نکل کر دور استحکام میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے خریدار اور ایجنسی مسلسل ہر جگہ پھیلتے جا رہے ہیں۔ ایسے بھی لوگ ہیں جو بیک وقت ایک سو شمارہ سے ایجنسی کا آغاز کر رہے ہیں۔ ۱۰ جنوری ۱۹۸۵ء کو ایک صاحب مرکز میں آئے اور الرسالہ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار صدر اسلامی مرکز نے کہا کہ الرسالہ محض ایک ماہنامہ نہیں وہ ایک مشن ہے۔ کو اس مشن میں اپنے آپ کو شامل کرنا چاہئے۔ اور اس کی صورت یہ ہے کہ آپ اس کی ایجنسی لیں۔ انھوں نے فوراً ایک سال کی پیشگی رقم جمع کر کے دس شماروں سے ایجنسی شروع کر دی۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو پانچ اور چھ سال کا سالانہ چندہ اکٹھا جمع کر کے الرسالہ اپنے نام جاری کراتے ہیں۔ اللہ کا فضل ہے کہ الرسالہ اپنی ساری سنجیدگی کے باوجود عمومی پرچہ بنتا جا رہا ہے۔
تذکیر القرآن دو بارہ نئی ترتیب کے ساتھ زیر طبع ہے۔ یہ جلد سورہ فاتحہ سے سورہ بنی اسرائیل تک (پندرہ پاروں) پر مشتمل ہوگی۔ جو لوگ اس سے پہلے دس پاروں کی جلد لے چکے ہیں۔ ان کے لئے دو صورتیں ہیں۔ یا تو وہ مزید پانچ پاروں کے صفحات دفتر سے منگوا کر اپنی جلد مکمل کر لیں۔ یا سابقہ جلد ہمیں واپس کردیں اور جزئی اضافی قیمت ادا کر کے نئی جلد پندرہ پاروں کی حاصل کر لیں۔
متعدد مقامات سے ہم کو خطوط اور رپورٹیں ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں نے تذکیر القرآن کو مساجد میں پڑھ کر سنانے کے لئے بہت موزوں پایا ہے۔ ایک مقام سے ایک صاحب لکھتے ہیں کہ انھوں نے شہر کی چار مسجدوں میں تذکیر القرآن پڑھ کر سنانے کا انتظام بعض مساجد میں دن میں کئی بار تذکیر القرآن پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ سے رپورٹ ملی ہے کہ ایک صاحب پچھلے دو سال سے تذکیر القرآن لاؤڈاسپیکر پر پڑھ کر سناتے شروع شروع میں کچھ لوگوں نے مخالفت کی۔ مگر وہ صبر کے ساتھ اپنا کام کرتے رہے۔ یہاں تک کہ اب اس بستی میں الرسالہ کی باقاعدہ ایجنسی قائم ہو گئی۔ کئی درجن پرچے وہاں ہر ماہ جا رہے ہیں۔ متعدد افراد نے اسلامی مرکز کی کتابوں کا پورا پورا اسٹاک خرید نا اور پڑھنا شروع کر دیا ہے۔
حیدر آباد میں ہر سال آل انڈیا صنعتی نمائش نہایت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے۔ اس موقع پر ” ادبی ٹرسٹ حیدر آباد کی طرف سے کتابوں کا اسٹال بڑے پیمانہ پر لگایا جاتا ہے۔ سال کی نمائش میں انھوں نے اپنے اسٹال پر اسلامی مرکز کی مطبوعات بھی رکھی تھیں۔ فروری ۱۹۸۵ کی نمائش میں دوبارہ ادبی ٹرسٹ نے اسلامی مرکز کی تمام کتابیں منگوا کر اسٹال پر رکھیں۔ یہ کتابیں چند ہی روز میں فروخت ہوگئیں۔ اس کے بعد ان کا دوسرا آرڈر ملا اور فوراً دوسرا زیادہ بڑا پارسل روانہ کیا گیا۔ ادبی ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق ” اسلامی مرکز کی کتابوں کی مانگ نمائش کے موقع پر بہت ہی اچھی رہی۔ اسلامی مرکز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ الرسالہ کا ماہانہ عربی ایڈیشن جاری کیا جائے۔ اس فیصلہ کے تحت خدا کے بھروسہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ یکم اپریل ۱۹۸۵ تک عربی الرسالہ کا پہلا شمارہ چھپ جائے گا۔ اس کے بعد مرکز کا اگلا منصوبہ الرسالہ کے ہندی ایڈیشن کے اجراء کا ہے۔ اس طرح ان شاء اللہ ہر ماہ الرسالہ چار اہم زبانوں (اردو، عربی، انگریزی ، ہندی) میں نکلا جو لوگ الرسالہ کے عربی ایڈیشن سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ خریداری یا ایجنسی کے لئے
الرسالہ کے پہلے ہوئے حلقوں کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کو مسلسل دعوت نامے موصول ہوتے رہتے لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ موصوف کی تحریریں پڑھنے کے ساتھ موصوف کی آواز بھی سن سکیں مگر صدر اسلامی مرکز اپنی بڑھی ہوئی مصروفیات کی وجہ سے بیرونی مقامات کے دوروں کے لئے وقت نہیں نکال پاتے۔ اس کی تلافی کے طور پر یہ طے کیا گیا ہے کہ کیسٹ میگزین کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ یہ ان شاء اللہ ماہانہ کیسٹ کی صورت میں تیار کیا جائے گا اور اس کا نام " اسلامی آواز " ہوگا۔ کیسٹ میگزین کے اس پروگرام کے تحت ہر ماہ صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کی جائے گی۔ اور پھر اس کی نقلیں تیار کر کے خواہش مند حضرات کو ہر ماہ بہ قیمت روانہ کیا جائے گا۔ جو لوگ اس سلسلہ کے مستقل خریدار بننا چاہتے ہیں وہ ہم کو بذریعہ خط مطلع فرمائیں۔
نئی دہلی کے میگزین انٹرنیشنل کورئتے (International Courier) کے نمائندہ نے صدر اسلامی مرکز کا مفصل انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو ۹ فروری ۱۹۸۵ کو اسلامی مرکز میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا خلاصہ ان شاء اللہ الرسالہ انگریزی میں شائع کر دیا جائے گا۔