شرک اور کبر
Al-Risala, April 1985, p. 2
By Maulana Wahiduddin Khan
ان اللہ لا یغفر ان يُشرک بہ ویغفر ما بے شک اللہ اس کو نہیں بخشے گا کہ اس کے ساتھ دون ذالک لمن یشاء ومن يُشرک باللہ شریک ٹھہرایا جائے۔ اور اس کے سوا جس کے فقد افتری اثماً عظیما (النساء ۴۸ ) لئے چاہے گا۔ بخش دے گا۔ اور جو شخص اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے اس نے بہت بڑے جرم کا
عن عبد اللہ بن مسعود عن النبی صلی اللہ علیہ حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ وسلم قال : لا یدخل الجنۃ من کان فی قلبہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جنت میں وہ شخص نہیں جائے گا مثقال ذرۃ من کبر ۔ قیل وما الکبر جس کے دل میں ایک ذرہ کے برابر بھی کبر ہو۔ قال : الکبر بطر الحق وغمط الناس (مسلم) گیا کہ کبر کیا ہے۔ آپ نے فرمایا ؛ حق کو نظر انداز کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا۔
اس دنیا میں سب سے زیادہ خلاف واقعہ بات یہ ہے کہ خدا کے سوا کسی اور کو بڑائی کا درجہ یہی خدا کے نزدیک سب سے بڑا جرم ہے۔ آدمی اگر اپنے آپ کو بڑا سمجھ لے تو یہ کبر ہے۔ اگر وہ کسی دوسرے کو بڑا قرار دے تو اسی کا نام شرک ہے۔
خدا کی معرفت خدا کے سوا دوسری تمام عظمتوں کو ڈھا دیتی ہے بشمول اپنی عظمت کے۔ کے سوا دوسروں کی عظمت کا نام شرک ہے اور اپنی عظمت کا نام کبر۔
موجودہ دنیا امتحان کی دنیا ہے۔ اس لئے یہاں ہر قسم کے لوگوں کو پلنے کے مواقع ملے ہوئے ہیں۔ مگر آخرت کی دنیا آئیڈیل دنیا ہوگی۔ وہاں صرف وہی لوگ عزت کا مقام پائیں گے جنھوں نے موجودہ آزمائشی دنیا میں یہ ثبوت دیا ہو کہ وہ حقیقت واقعہ کی سطح پر جینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور شرک کی سطح پر جینا غیر حقیقی سطح پر جینا ہے۔ اس لئے جو لوگ کبر اور شرک کی سطح پر زندگی گزاریں گے وہ آخرت کی ابدی دنیا میں بسنے کے لئے سراسر نااہل ٹھہریں گے۔
جنت ان اعلیٰ انسانوں کے لئے ہے جو خدا کی بڑائی میں جیتے ہوں۔ جہنم ان پست لوگوں کا مقام ہے جو غیر خدا کی بڑائی میں جئیں، خواہ یہ جینا خود اپنی بڑائی میں ہو یا اپنے سوا کسی دوسرے کی بڑائی