Al-Risala · May 1985

غیر مسلموں میں تبلیغ

Al-Risala, May 1985, pp. 37–38

By Maulana Wahiduddin Khan

غیر مسلموں میں تبلیغ کے بارے میں مولانا کا نقطہ نظر یہ تھا کہ جب تک مسلمانوں میں دینی

زندگی پیدا نہ ہو ، اغیار میں دین کے لیے کشش پیدا نہیں ہوسکتی ۔ ایک دفعہ فرمایا : " جب تک یقین اور علم نبوت کے مطابق عبادات درست نہ ہو جائیں ، اخلاق نہیں آتے اور جب تک ہم میں اخلاق نہیں آئیں گے دوسروں میں دین نہیں پھیلے گا ۔ اغراض کے لیے کسی سے سلوک کرنا اخلاق نہیں ہے بلکہ کوئی کام بھی جب تک اس میں اخلاص نہ ہو اس کی قطعاً کوئی قیمت نہیں ہے عمل اخلاص کے بغیر مردہ ہے اور دیکھو ، گھروں ، بازاروں ، دفتروں ، یہاں تک کہ مدارس و مساجد میں بھی ایسے مرداروں کے ڈھیر لگ رہے ہیں "

اسی لیے آپ کم از کم پہلے مرحلہ میں اصلاح و تبلیغ کی زیادہ تر کوشش مسلمانوں پر صرف کرنا ضروری سمجھتے تھے ۔

Printed page