Al-Risala · July 1985

یہ ماہرین

Al-Risala, July 1985, p. 16

By Maulana Wahiduddin Khan

پروفیسر راج کرشنا (۱۹۸۵-۱۹۲۵)، ہندوستان کے انتہائی اعلیٰ اذہان میں شمار

علمِ اقتصادیات میں غیر معمولی مہارت کی وجہ سے وہ بین الاقوامی شہرت کے مالک تھے ۔ ملک کے بڑے بڑے معاشی عہدوں پر فائز رہے۔ آخر عمر میں وہ ایف اے او (فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن) کے ایک پروجیکٹ کے تحت تین مہینہ کے لئے روم (اٹلی) گئے تھے ۔ ابھی وہ اپنے کام کی تکمیل نہیں کر سکے تھے کہ ۲۱ مئی ۱۹۸۵ کو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہو گیا۔ وفات کے وقت ان کی عمر صرف ۵۹ سال تھی (ٹائمس آف انڈیا ۲۲ مئی ۱۹۸۵)

پروفیسر راج کرشنا زراعی اقتصادیات کے ایک مانے ہوئے ایکسپرٹ تھے۔ انھوں نے اس مسئلہ کا اختصاصی مطالعہ کیا تھا کہ تیسری دنیا کے غربت کے ماحول میں روزگار کا مسئلہ کس طرح حل کیا جائے:

Printed page