Al-Risala · January 1985

God is making commerce his missionary

Al-Risala, January 1985, p. 46

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کا ایک نمونہ میں نے بھٹکل میں دیکھا۔ بھٹکل کے مسلمان نوائتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ نو آئتی برادری پوری کی پوری تاجر برادری ہے۔ تجارت میں مشغولیت نے ان کے مزاج کو پر امن تعمیری مزاج بنا دیا یہی وجہ ہے کہ ان کے رہنما جو بھی اسکیم بناتے ہیں، پوری برادری فوراً اس کے ساتھ ہو جاتی ہے۔ وہ ہر تعمیری منصوبے میں اپنے رہنماؤں کا بھر پور تعاون کرتے ہیں۔ ان کی جماعتوں کے صدر اور سکریٹری معمولی کام بھی اسی شوق سے کرتے ہیں جس طرح بڑے کام۔ لکھ پتی اور کرور پتی خاندان کے نوجوان سادہ لباس پہنے ہوئے قومی کاموں میں رضا کا رانہ حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہی مزاج کسی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ شمالی ہند کے مسلمانوں میں یہ مزاج موجود نہیں ۔ ہے یہاں کوئی تعمیری کام نہیں ہوتا۔ اور اگر کوئی شخص کسی تعمیری کام کا آغاز کرے تو اس کو معاون نہیں ملتے۔ بہت جلد اختلافات کا شکار ہو کر ختم ہو جاتا ہے۔ شمالی ہند کے مسلمان اگر " بھٹکل" جیسے علاقوں سے سبق لیں تو ان کا مسئلہ بھی اسی طرح حل ہو جائے جس طرح ان کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

Printed page