انسان کی منزل
Al-Risala, October 1985, p. 6
By Maulana Wahiduddin Khan
برازیل جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے جو اٹلانٹک سمندر کے کنارے واقع ہے۔ اس کی آبادی ۱۱۹ ملین ہے۔ جس میں زیادہ تر رومن کیتھولک ہیں۔ برازیل میں ۱۹۶۴ء سے فوجی حکومت قائم تھی۔ فوجی حکومت کے خلاف جمہوریت پسند لیڈروں نے تحریک چلائی ان میں ممتاز نام ٹینکر بیڈو نیونس (Tancredo Neves) کا تھا۔ مٹرنیوس نے بے شمار مصیبتیں اٹھائیں ۔ ۲۱ سال کی پُر مشقت جدوجہد کے بعد بالآخر وہ ملک کے عوام کو حکومت کے خلاف منظم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ حکمران مجبور ہو گئے کہ ملک میں عام انتخابات کرائیں ۔
جنوری ۱۹۸۵ میں الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں مسٹر نیونس بھاری اکثریت سے صدر منتخب اخبارات اور ریڈیو نے ان کی کامیابی کا شاندار تذکرہ کیا۔ ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کامیابی ایک ایسے شخص کی کامیابی ہے جس کا سیاسی کردار ۵۰ سال کی مدت تک پھیلا ہوا ہے :
His Victory capped a political career spanning nearly fifty years. ۱۵ مارچ ۱۹۸۵ کو مسٹر نیونس کی حلف برداری کی رسم صدارتی محل میں ادا کی جانے والی تھی مگر عین اسی تاریخ کو چند گھنٹہ پہلے وہ بیمار پڑ گئے ۔ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ۔ سب سے بہتر اسپتال میں وہ ایک مہینہ تک ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے ۔ اس مدت میں ان کا سات آپریشن کیا گیا ۔ مگر ساری طبی کوششیں ناکام ہو گئیں ۔ ۲۱ اپریل ۱۹۸۵ کو مسٹر نیونس کا انتقال ہو گیا ۔ اس وقت ان کی عمر ۷۵ سال تھی ۔
کیسا عجیب ہے انسان کا یہ انجام کہ وہ کوشش کرتا ہے مگر وہ اس کا پھل نہیں پاتا۔ کے لیے فتح کا تاج تیار کیا جاتا ہے مگر اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا کہ اس کو وہ اپنے سر کی زینت اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں کہ موجودہ دنیا صرف کرنے کی جگہ ہے ، وہ پانے کی جگہ پانے کی جگہ اس کے سوا کوئی اور ہے ۔ عقل مند انسان وہ ہے جو اس راز کو جانے اور اس کے مطابق عمل کرے ۔