خبرنامه اسلامی مرکز ۱۲
Al-Risala, October 1985, pp. 45–47
By Maulana Wahiduddin Khan
جناب مفتی ثمین اشرف صاحب (مقیم سلالہ ، مسقط) نے بتایا کہ جامعہ شنطری (سلالہ) کے خطیب شیخ محمد سعید مذکور (مصری) نے حالیہ رمضان سے پہلے جو خطبات دیے ان میں مسلسل تین جمعہ کے خطبوں کا موضوع الاسلام یتحدی تھا۔ انھوں نے الاسلام یتحدی سے توحید اور اسلامی عقائد کے سائنسی دلائل کو لے کر تفصیل سے بیان کیا اور لوگوں کو اس عربی کتاب کے پڑھنے کی ترغیب دی۔ اس طرح کی خبریں مختلف عرب ممالک سے بار بار ملتی یہ کتاب ’’مذہب اور جدید چیلنج " کا عربی ترجمہ ہے۔
صدر اسلامی مرکز نے جولائی ۱۹۸۵ میں حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں دو دن میں موصوف کی تین تقریریں ہوئیں۔ لوگ غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں ہر اجتماع میں شریک ہوئے۔ تقریروں کا ٹیپ مقامی طور کئی آدمیوں نے لیا۔ مرکز میں بھی ان تقریروں کا ٹیپ
حسب ذیل کتابوں کے انگریزی ترجمے تیار ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی شائع کر دیے جائیں گے۔ پیغمبر انقلاب ، اسلام دین فطرت ، تبلیغی تحریک ، آخری سفر۔
۱۹ جولائی ۱۹۸۵ کو گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک اجتماع ہوا۔ اس میں سب اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز نے بعض احادیث کی روشنی میں بتایا کہ اسلام کے تقاضے کیا ہیں ۔ حاضرین کی تجویز پر طے ہوا کہ اس طرح کا اجتماع یہاں ہر ماہ کیا صدر اسلامی مرکز کی اس تقرير کا ٹیپ اسلامی مرکز میں محفوظ ہے۔ ۲۸ جولائی ۱۹۸۵ (مہینہ کے آخری اتوار) کو حسب معمول مرکز میں ماہانہ درسِ قرآن کا اجتماع اخبارات میں بھی اس کی اطلاع شائع ہوگئی تھی ۔ انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمس (۲۸ جولائی ۱۹۸۵) نے اس کا اعلان حسب ذیل الفاظ میں شائع کیا تھا : ISLAMIC CENTRE: Maulana Wahiduddin Khan, president of the Centre, to speak on the meanings of the Quran; C-29, Nizamuddin West; 7 p.m. نماز مغرب کے فوراً بعد مرکز کے بڑے کمرے میں اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے سورہ الانشراح کی روشنی میں درس دیا۔ اس درس کا ٹیپ مرکز میں محفوظ ہے۔
میں اعلان کی وجہ سے درس میں کئی غیر مسلم حضرات بھی شریک ہوئے۔ "الامہ" عالم عرب کا مشہور مجلہ ہے۔ اس نے اپنی اشاعت (ذوالقعدہ ١٤٠٥ھ) میں ایک مقالہ شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے "وحید الدین خان"۔ اس مقالہ میں نہایت اعلیٰ انداز میں اسلامی مرکز اور اس کے صدر کی اسلامی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس طرح کے مضامین عالم اسلام کے مختلف جرائد میں برابر شائع ہو رہے ہیں۔
قاہرہ (مصر) سے اطلاع ملی ہے کہ صدر اسلامی مرکز کی تین مزید کتابوں کے عربی ترجمے شائع ہو گئے ہیں۔ یہ ترجمے مصری ادیبوں نے کیے ہیں جو کہ اردو زبان بخوبی جانتے ہیں۔ انھوں نے براہ راست اردو سے عربی میں ترجمہ کیا ہے۔
اگست کے مہینہ میں جو لوگ اسلامی مرکز میں تشریف لائے ان میں سے ایک حضرت پیر سعید میاں صاحب مجددی (بھوپال) تھے ۔ حضرت ۱۰ اگست ١٩٨٥ کو تشریف لائے اور دیر تک مرکز میں رہے ۔ مرکز کے کاموں کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی کا اظہار فرمایا اور بار بار اس کے لیے دعائیں دیں۔
۱۶ اگست ١٩٨٥ کی شام کو وسنت وہار (نئی دہلی) میں ایک نشست ہوئی۔ صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی ۔ اس نشست میں دینی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ صدر اسلامی مرکز نے خاص طور پر اس پہلو کو نمایاں کیا کہ ہندوستان میں اسلام کے لیے کام کرنے کے مکمل مواقع موجود ہیں۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ لوگوں میں مثبت نقطہ نظر پیدا ہو جائے ۔
یہ طے کیا گیا ہے کہ ادارہ الرسالہ کی بعض کتابیں صدر اسلامی مرکز کی آواز میں ریکارڈ کرا دی جائیں۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے " اسلامی زندگی " نامی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انشاء اللہ پوری کتاب چند کیسیٹوں کے سٹ کی صورت میں ریکارڈ کرائی
یہ طے کیا گیا ہے کہ کیسٹ کے موجودہ پروگرام کے ساتھ لانگ پلے ریکارڈ بھی تیار کرائے جائیں اس سلسلہ میں جو لوگ دل چسپی رکھتے ہوں وہ ادارہ کو مطلع فرمائیں۔ الرسالہ کیسٹ خدا کے فضل سے بہت پسند کیا گیا ہے ۔ دوسرا کیسٹ (یکم ستمبر ١٩٨٥) کا عنوان ہے " اسلامی دعوت کے جدید امکانات " تیسرا کیسٹ (یکم اکتوبر ٨٥) انشاء اللہ اسلامی اخلاق
کے موضوع پر ہو گا۔
الرساله کیسٹ کے سلسلہ میں جو مختلف تاثرات ہم کو موصول ہوئے ہیں ان میں سے چند یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔ ایک صاحب گلبرگہ سے لکھتے ہیں : ” جولائی کا کیسٹ ملا ۔ میں تمام دن مختلف محلوں میں جاکر مولانا وحید الدین خان صاحب کی تقریر ایمان تمام لوگوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ سنا۔ اور کہا کہ ایمان تازہ ہو گیا۔ مادی فضا سے نکل کر دینی فضا میں آگئے ۔ (۲۲ جولائی ۱۹۸۵) ایک صاحب سری نگر سے لکھتے ہیں : ” ایمان پر کیسٹ سنا۔ بے شک میری روح کو تسکین مل گئی۔ اب نئے سرے سے زندگی شروع کرنی ہے۔ ۲۰ جولائی ۱۹۸۵) ایک صاحب کشمیر سے لکھتے ہیں : ” آپ کا کیسٹ چند ساتھیوں کے ساتھ سنا۔ اللہ ہمیں وہی زندہ ایمان عطا کرے جس کی آپ نے نشاندہی فرمائی ہے۔ الرساله کیسٹ کا پروگرام نہایت موثر اور کامیاب پروگرام ثابت اور یہ ایک بہت بڑے خلا کو پر کرے گا۔ (۲۳ جولائی ۱۹۸۵) ایک صاحب راجستھان سے لکھتے ہیں : جولائی والا ایمان کا کیسٹ ہم سب لوگوں نے سنا۔ بڑا لرزہ خیز اور بڑا موثر ہے “ (یکم اگست ۱۹۸۵) ایک صاحب بمبئی سے لکھتے ہیں : ” الرساله کیسٹ مجھے بہت پسند آیا ۔ آپ کی موثر آواز نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔ کیسٹ کا مضمون بھی ایمان افروز اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ الرساله کی روشنی دور دور تک پہونچے اور تاریک ذہنوں کو منور کرے ۔ (۲ اگست ۱۹۸۵) ایک صاحب سعودی عرب سے لکھتے ہیں : ” ایمان پر تقریر کا کیسٹ ملا ۔ یہ چیز بے انتہا اچھی اور پر اثر ہے ۔ اب ان شاء اللہ آپ کی آواز ہر گھر میں سنائی دے گی ۔ اس سے اصلاح کے کام میں بہت مدد ملے گی۔ یہاں کیسٹ کی بے انتہا ضرورت ہے ۔ کیوں کہ اکیلے میں کیسٹ بہت موزوں ہوتے ہیں “ (۵ اگست ۱۹۸۵) تذکیر القرآن (جلد دوم) کی تیاری خدا کے فضل سے مسلسل جاری ہے۔ سورہ الروم (پارہ ۲۱) تک لکھی جا چکی ہے ۔ تحریر اور کتابت کی تکمیل کے بعد ان شاء اللہ وہ فوراً چھاپ دی جائے گی۔ ” حل یہاں ہے “ اور ” فسادات کا مسئلہ “ دو الگ الگ کتابیں تھیں ۔ اب ان دونوں کتابوں کو مزید اضافے کے ساتھ ملا کر ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس کا نام ہے ۔ ” حل یہاں ہے “ یہ دونوں کتابیں الگ الگ بھی دستیاب ہیں اور ان کا یکمبائی