نکاح و طلاق
Al-Risala, November 1985, pp. 27–2
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک مرد اور ایک عورت جب اپنے آپ کو نکاح کے رشتہ میں وابستہ کرتے ہیں تو ہمیشہ اسی جذبہ کے تحت وابستہ کرتے ہیں کہ دونوں ساری عمر ایک ساتھ رہیں گے اور ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔ اس کے بعد جب قدرت ان کے درمیان ایک بچہ پیدا کرتی ہے تو یہ گویا ایک قسم کی زنجیر ہوتی ہے جو اس بات کی ضمانت ہوتی ہے کہ دونوں زیادہ گہرائی اور پائیداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں ۔
انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۴) میں مغربی ملکوں کے اعداد و شمار کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ بے اولاد جوڑوں میں طلاق کا رجحان اس سے زیادہ پایا گیا جتنا کہ ان جوڑوں میں جو صاحب اولاد نہیں: Childless couples tend to have a higher divorce rate than couples with children. (7/163-64)
ایک مغربی جج نے اپنے فیصلہ میں اس فطری حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کیا کہ ہر چھوٹا بچہ جو ایک جوڑے کے یہاں پیدا ہو وہ ایک مزید ضمانت ہے کہ ان کی شادی کسی طلاق کی عدالت میں کبھی ختم نہ ہوگی: Every little youngster born to a couple is an added assurance that their marriage will never be dissolved in a divorce court. تاہم اس قسم کی تمام فطری اور نفسیاتی بندھنوں کے باوجود کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مرد یا عورت یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ دونوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے ۔ قدیم زمانہ میں یہ صورت حال بہت کم پیش آتی تھی۔ مگر موجودہ زمانہ میں ، خاص طور پر مغربی ملکوں میں ، طلاقوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔
طلاق زندگی کی ایک حقیقت ہے ۔ مگر طلاق کی کثرت بلاشبہ ایک : تنز ہے جو موجودہ زمانہ میں مختلف اسباب کے تحت پیدا ہوئی ہے ۔ ان میں سے ایک سبب عورتوں کے یہ زنگار کی آسانی انسائیکلو پیڈیا بر ٹانیکا (۱۹۸۴) کے مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ صنعتی دورے توں کے لیے یہ بات زیادہ آسان کر دی کہ وہ اپنی معاش خود حاصل کر سکیں ، خواہ وہ تنہا ہوں یا شادی شده
ہوں یا مطلقہ ہوں یا بیوہ ہوں۔ اس سلسلہ میں یہ بات دل چسپی کے ساتھ ٹ کرنے کی ہے کہ ۱۹۳۰ کے بعد کے زمانہ میں پیدا ہونے والی عظیم کساد بازاری نے امریکہ میں طلاقوں کے اضافہ کی تعداد کو ایک عرصہ کے لیے روک دیا تھا، Industrialization has made it easier for women to support themselves, whether they are single, married, divorced, or widowed. In this connection, it is interesting to note that the Great Depression of the 1930s stopped the rise in the number of divorces in the United States for a time. (7/163)