Al-Risala · March 1986

دور سے کنٹرول

Al-Risala, March 1986, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

کیا آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ چھٹیوں میں اپنے گھر سے باہر ہوں اس وقت بھی آپ اپنے دروازوں کے پردے کھولیں اور بند کر سکیں ۔ یا گھر سے دور رہتے ہوئے بھی آپ اطمینان کر سکیں کہ آپ کے بیرونی دروازہ کا تالہ بند ہے یا نہیں۔ اسی طرح کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر واپس پہونچنے سے پہلے اپنے گھر کا ایئر کنڈیشنر

یہ سب کام آپ کر سکتے ہیں۔ جاپان کے بنائے ہوئے خود کار آلات کو اپنے گھر میں نصب کر کے آپ ٹیلی فون کے ذریعہ یہ سب کر سکتے ہیں جب کہ آپ کا گھر خالی ہو ۔

اس مشینی نظام کا نام ٹیلی کنٹرول سسٹم ہے۔ اس نظام کو گھر کی مختلف چیزوں سے وابستہ کیا جاسکتا ہے ، بشمول ار کنڈیشنز ، الیکٹرک تالے ، ٹگر اور لائٹ ۔

گھر کے نئے خود کار سامانول میں اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں ، مثلاً آگ یا چوری کے خلاف برقی آلات کے ذریعہ حفاظت ۔ اسی طرح دور سے رابطہ قائم کرنے والا " ذہین " ٹیلی فون اور انٹر کام جو مختلف کمروں کو مربوط کرتا ہے ۔

ٹیلی کنٹرول نظام کے ذریعہ آدمی گھر کے برقی سامانول کو کھول سکتا ہے یا ان کو بند کر سکتا ہے۔ وہ آگ کا پتہ کر سکتا ہے۔ گیس کے نکلنے کو معلوم کر سکتا ہے یا مخصوص آلات کے ذریعہ چوری کا پتہ کر سکتا ہے جو کوڈ کی شکل میں پیغامات بھیجتے ہیں ۔

خدا کا ئنات کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ وہ کائنات کے باہر ہے ، وہ ایک محدود انسان کی مانند کائنات کے اندر موجود نہیں۔ یہ بات پہلے صرف ایک عقیدہ تھی مگر آج وہ ایک ایسی حقیقت بن گئی ہے جس کو ہم اپنے معلوم واقعات کے ذریعہ نہایت آسانی کے ساتھ قیاس کر سکتے ہیں۔ کنٹرول نظام ایک گھر کی سطح پر اسی واقعہ کا گویا ایک ابتدائی مظاہرہ ہے ۔ جس کو خدا نے وسیع تر کائنات کی سطح پر زیادہ کامل انداز میں قائم کر رکھا ہے۔

Printed page