I envy them. I am not young to march with them.
Al-Risala, March 1986, p. 17
By Maulana Wahiduddin Khan
مجھے ان پر رشک آتا ہے ۔ میں جوان نہیں کہ ان کے ساتھ مارچ کر سکوں (ٹائمز آف انڈیا ١۶ جنوری ١٩٨۶) کیسا عجیب ہے زندگی کا تجربہ ۔ انسان فوجی کارنامے انجام دیتا ہے ۔ وہ فتوحات کرکے اپنے آپ کو قومی ہیرؤوں کی فہرست میں شامل کرتا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ وقت آتا ہے جب کہ اس کو سب سے بڑا فوجی اعزاز دیا جائے اور اس کو فیلڈ مارشل کے پر عظمت خطاب سے نوازا جائے ۔ مگر اس وقت انسان اتنا کمزور ہو چکا ہوتا ہے کہ ملنے والے انعام کو اپنے ہاتھ سے پکڑنے کی طاقت اسے حاصل نہیں ہوتی ۔ فوجیوں کے قدم بقدم چلنے سے بھی عاجز ہوتا ہے جن کو ساتھ لے کر اس نے کبھی معرکے سر کیے تھے اور قلعے فتح کیے تھے ۔
انسان ایک عاجز مخلوق ہے ۔ اس کا عاجز اس کو حادثہ اور بڑھاپا اور موت کی صورت میں دکھایا جاتا ہے ۔ مگر کوئی نہیں جو اس سے سبق لے ۔ آدمی اس سب سے بڑی حقیقت کو سب سے زیادہ بھولار ہتا ہے ۔ وہ صرف اس وقت جاگتا ہے جب کہ خدا کا آخری فیصلہ ظاہر ہو کر اس کو خدا کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے ۔ مگر اس وقت کا جاگنا کسی کے کچھ کام آنے والا نہیں ۔