Al-Risala · April 1986
صحیح انداز کار
Al-Risala, April 1986, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
دوسری جنگِ عظیم میں جرمنی کے مقابلہ میں فرانس کو شکست ہوئی۔ اس دوران پیرس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں فرانس کے مختلف ذمہ دار شریک تھے ۔ اس میٹنگ میں جن لوگوں نے تقریریں کیں ان سب کا مشترک خلاصہ یہ تھا کہ ہر ایک جرمنی کو اور نازی پارٹی کو برا بھلا کہتا رہا۔ آخر میں ایک فرانسیسی جنرل اٹھا اس نے کہا کہ ہماری شکست کا سبب جرمنی نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔ اور وہ یہ کہ ہمارے پاس نہ ہتھیار ہیں اور نہ لڑنے والے جوان :