What is your tradition?
Al-Risala, April 1986, pp. 35–36
By Maulana Wahiduddin Khan
اس جملہ کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ آپ کی روایت کیا ہے۔ مگر اردو استعمال کے لحاظ سے اس کا مطلب یہ تھا کہ آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ موجودہ زمانہ میں دین اور مذہب کے بارہ میں تصور یہ ہے کہ وہ ایک معاشرتی رواج ہے۔ اس کا ماخذ انسانی سماج ہے نہ کہ خدائی الہام ۔ اسی کے مطابق تمام اصطلاحات بنتی ہیں ۔ اب مذہب کے بارے میں اس طرح کے الفاظ بولے جاتے ہیں :
Islamic heritage, Islamic tradition (اسلامی روایت ، اسلامی ورثہ ) اس طرح جدید انسان مذہب کو مان کر بھی مذہب کی نفی کر رہا ہے۔ مذہب اسی وقت مذہب ہے جب کہ وہ ایک خدائی حکم مذہب کو اگر سماجی ورثہ یا معاشرتی رواج قرار دیدیا جائے تو اس کی ساری اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جو نیو یارک کی ایک بڑی فرم میں نیوکلیئر انجینئر ہیں۔ ان کو انگریزی الرسالہ دیا گیا۔ اس کو پڑھنے کے بعد انھوں نے کہا کہ آپ کا الرسالہ مجھ کو پسند آیا۔ مگر یہ بتائیے کہ آپ نے لکھنے کی یہ ٹکنک کہاں سیکھی ۔ میں نے پوچھا کہ کون سی ٹکنک ۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے اور ایک ایک صفحہ کے مضامین کی ٹکنک ۔ انھوں نے بتایا کہ ہم لوگ اپنی فیلڈ میں ایسا ہی کرتے ہیں۔ ہم سے یہ کہا جاتا ہے کہ جب کوئی ڈاکومنٹ تیار کریں تو ہمیشہ کم سے کم الفاظ میں لکھیں تاکہ ہمارے اوپر کے لوگ کم سے کم وقت میں اس کو پڑھ سکیں۔
میں نے کہا کہ مجھ کو یہ ٹکنک میرے دعوتی درد نے سکھائی ۔ میں اس بات کی تڑپ رکھتا ہوں کہ آج کے انسان تک حق کا پیغام پہونچاؤں ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ آج کا انسان اتنا مصروف ہے کہ وہ لمبا مضمون پڑھنے کے لیے اس لیے میں چھوٹے چھوٹے مضامین میں اپنی بات کہنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ آج کا انسان ان کو اگر میں لمبے لمبے مضامین لکھوں تو آج کا انسان ان کو دیکھ کر رکھ دے گا اور میرا لکھنا بیکار ہوگا۔ امریکہ میں ایک طرف مادہ پرستی اپنے شباب پر ہے۔ دوسری طرف یہاں روحانیت کے مبلغین کی بھی کمی نہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک قابل ذکر ملاقات آرتورو شمت (Artoro Schmidt) کی تھی۔
وہ ایک امریکی مبلغ ہیں ۔ امریکہ میں ایک ادارہ ہے جس کا نام ہے :