Because he's an ass.
Al-Risala, April 1986, pp. 36–34
By Maulana Wahiduddin Khan
یہاں دنیا بھر کے بہت سے لوگوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا پروفیسر ہوسٹن اسمتھ
(Prof. Huston Smith) سے بھی ملاقات ہوئی وہ ۱۹۸۵ میں ہمارے مرکز (نئی دہلی) میں آئے وہ موجودہ کانفرنس کی پلاننگ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔
امریکہ کے بارے میں کچھ مزید باتیں حسب ذیل ہیں :
ایک امریکی ایجنسی نے 1984 کے آغاز میں ایک رپورٹ تیار کی تھی۔ یہ رپورٹ ہندوستانی اخبار ٹائمس آف انڈیا (۲۶ فروری1984) میں بھی حسب ذیل عنوان کے ساتھ شائع ہوئی تھی : Indians in US best educated minority اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی وہاں کی سب سے بہتر تعلیم یافتہ جماعت ہیں ۔ اور اس بنا پر وہ امریکہ کے سب سے زیادہ خوش حال گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں تقریباً نصف ملین ہندوستانی بستے ہیں۔ یہ لوگ اپنے آپ کو ہندوستانی امریکی (Indian Americans) کہلانا پسند کرتے ہیں۔ مگر خود امریکی لوگ انھیں ایشیائی امریکی (Asian Americans) کہتے ہیں ۔ یہ ہندوستانی امریکی اکثر اعلیٰ لیاقت کے لوگ ہیں ۔ وہ ڈاکٹر، پروفیسر، وکیل ، انجینئر، اکاؤنٹنٹ اور سائنٹسٹ ہیں ۔ بعض نے یہاں اپنا ذاتی بزنس شروع کر رکھا ہے ۔ ان میں ایک تعداد وہ ہے جو کروڑ پتی ہے ۔ اور کچھ وہ ہیں جن کے پاس اپنا ذاتی ہوائی جہاز ہے :