Al-Risala · April 1986

Islam and Contemporary Problems

Al-Risala, April 1986, pp. 45–46

By Maulana Wahiduddin Khan

اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے صدر جلسہ کی حیثیت سے ایک تقریر کی۔ اس تقریر میں انھوں نے اس نقطہ نظر کی تردید کی کہ زمانہ کی کسی تبدیلی کی وجہ سے اس کی ضرورت پیش آگئی ہے کہ اسلامی شریعت کے قوانین پر نظر ثانی کی جائے۔

۲۳ جنوری ۱۹۸۶ء کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کو ایک ہندو تنظیم نے منعقد کیا تھا اور اس میں زیادہ غیر مسلم حضرات شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز کو اس موقع اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی ۔ انھوں نے تقریباً آدھ گھنٹہ کی تقریر میں اسلام کے تصور آخرت کو پیش کیا۔

بھوپال میں حلقہ الرسالہ کی طرف سے ایک اجتماع ۱۹۔ ۲۰- ۲۱ اپریل ۱۹۸۶ء کو ہو رہا ہے۔ اس میں دہلی سے صدر اسلامی مرکز بھی شرکت کریں گے۔ مقامی پتہ یہ ہے : بنارسی کلاتھ اسٹورس۔ ٹیلی فون نمبر ۵۸۹۴۷ جدہ (سعودی عرب) میں اسلامی جرائد کی ایک نمائش فروری ۱۹۸۶ء میں ہوئی، اس موقع پر دوسرے اسلامی جرائد کے ساتھ ماہنامہ الرسالہ کے انگریزی اور اردو شمارے بھی ذمہ داروں کی طرف سے نمائش کے لیے رکھے گئے۔ اسی طرح کیپ ٹاون (ساوتھ افریقہ) میں مارچ ۱۹۸۶ میں اسلامی لٹریچر کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پر بھی اس کے ذمہ داروں نے الرسالہ اور

مکتبہ الرسالہ کی مطبوعات کو منگوا کر نمائش کے لیے رکھا۔

۷- "الرسالہ کیسٹ" کے ذریعہ خدا کے فضل سے الرسالہ اور اسلامی مرکز کا پیغام ان لوگوں تک بھی پہونچ رہا ہے جو اردو زبان پڑھ نہیں سکتے البتہ سن کر سمجھ سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک نئی بات یہ علم میں آئی کہ باہر کے ملکوں کے نوجوان جو کئی سال تک ہندوستان میں زیر تعلیم رہنے کی وجہ سے اردو بول چال سمجھنے لگے ہیں وہ بھی الرسالہ کیسٹ سے دل چسپی لے رہے ہیں۔ چنانچہ دفتر میں سوڈان کے ایک نوجوان کا خط موصول ہوا ہے ، وہ ہندوستان کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ۔ انھیں کسی ذریعہ سے ایک کیسٹ ملا تھا ۔ اب وہ ہر کیسٹ کو سننا چاہتے ہیں اور اس کے مستقل خریدار بن گئے ہیں ۔

۸- انگریزی الرسالہ خدا کے فضل سے دن بدن لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ کو ایک مسلم ملک کے سفارت خانہ کے کلچرل اتاشی اچانک مرکز میں آئے ۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی میں نے آپ کا انگریزی الرسالہ دیکھا۔ کو بہت پسند آیا اور میں فوراً ملاقات کے لیے آگیا :

Printed page