A full scale Soviet ICBM launch had begun
Al-Risala, January 1986, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
اس خبر کے ملتے ہی امریکہ کے بہترین جنگی ہو ابازوں نے (B-52 jets) کو سنبھال لیا۔ کہ امریکہ کی طرف سے اس کے خلاف مکمل جوابی حملہ شروع ہو جائے۔ لیکن بعد کو معلوم ہوا کہ یہ کمپیوٹر میں پرو گرامنگ کی غلطی تھی ۔ (گار جین (مانچسٹر)، 7 جولائی1985 اس قصہ کی تفصیل درج کرتے ہوئے گار جین کے مضمون نگار نے لکھا ہے : Just one small programming error could start world war three. کمپیوٹر کے پروگرامنگ میں چھوٹی سی غلطی تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتی تھی ۔ کمپیوٹر کے بارہ میں اس طرح کے لطیفے اکثر اخبارات میں آتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص نصیحت لینا چاہے تو اس کو ان واقعات میں بہت بڑا سبق ملے گا۔
موجووہ زمانہ کے ملحدین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کائنات ایک عظیم مشین ہے۔ یہ الفاظ گرامر کے اعتبار سے صحیح ہیں مگر دہ حقیقت کے اعتبار سے سرا سر بے معنی ہیں۔ کائنات اگر صرف ایک مشین ہو تو اس میں ہر روز اسی قسم کے حادثات پیش آنے چاہئیں جو کمپیوٹر کے نظام میں پیش آتے ہیں کائنات کا اس قسم کے حادثات سے خالی ہونا بتا تا ہے کہ وہ عظیم ذہن کی کارفرمائی ہے نہ کہ محض بے روح مشین کی کارفرمائی ۔