Al-Risala · July 1986

مذہبی سادگی

Al-Risala, July 1986, pp. 333–37

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام کی ایک خصوصیت اس کی فطری سادگی ہے جو جدید سائنسی ذہن کے عین مطابق ہے ۔ جدید انسان کا ذہن نیچر کے مطالعہ سے بنا ہے ۔ اس لیے نیچر میں جو سادگی ہے وہی سادگی جدید ذہن کے لیے بھی پسندیدہ چیز بن گئی ہے ۔ جدید ذہن کے لیے وہی مذہب قابل قبول ہو سکتا ہے جس میں فطری جو مذہب فطری سادگی سے خالی ہو وہ جدید ذہن کے لیے قابل قبول بھی نہیں ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام کے سوا تمام مذاہب فطری سادگی سے محروم ہو چکے ہیں ، نظریاتی سادگی سے بھی اور عملی سادگی سے بھی ۔

موجودہ مسیحیت جس فلسفیانہ عقیدہ پر قائم ہے وہ تثلیث ہے یعنی تین میں ایک ، ایک میں ریاضیاتی طور پر یہ بات بالکل ناقابل فہم ہے کہ کوئی چیز بیک وقت ایک بھی ہو اور اسی کے ساتھ تین اس سلسلہ میں ایک دل چسپ واقعہ قابل ذکر ہے ۔ دہلی یونیورسٹی کے ایک عیسائی پروفیسر سے

پوچھا گیا کہ تثلیث (Trinity) کا مطلب کیا ہے۔ پروفیسر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا : If you ask me I don't know, if you don't ask I know. یہودیت ایک اور اعتبار سے غیر سادگی کا منظر پیش کرتی ہے۔ موجودہ بائبل میں عبادت اور قربانی کے مراسم (Rituals) اتنے زیادہ بتائے گئے ہیں کہ عام انسان کے لیے تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے کہ وہ ان تمام مراسم کی پابندی کرتے ہوئے عبادت اور قربانی کر سکے۔

بائبل کے باب کے باب اس قسم کے جزئی مراسم کی تفصیل سے بھرے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر حسب ذیل ابواب ملاحظہ ہوں :

اس کے مقابلہ میں اسلام کی عبادت ظاہری رسمیات سے بالکل خالی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلامی عبادت ایک انتہائی سادہ عمل کا نام ہے۔ سر ایڈورڈ ڈینی سن راس (E. Denison Ross) نے اسلام کی فطری سادگی کا اعتراف ان لفظوں میں کیا ہے کہ اسلامی عقیدہ کی سادگی غالباً اسلام کی اشاعت میں زیادہ بڑا عامل تھی بمقابلہ غازیوں کی تلوار کے :

The simplicity of Islamic creed was probably a more potent factor in the spread of Islam than the sword of Ghazis. Introduction of George Sale's translation of the Quran p. VII اسلام کی یہ سادگی جس نے قدیم زمانہ میں بے شمار انسانوں کو اسلام کی طرف راغب کیا اس کی وہی سادگی مزید اضافہ کے ساتھ جدید انسان کے لیے کشش کا باعث ہے۔ جدید انسان کا فطرت پسند ذہن اسلام کے سوا کسی اور مذہب میں اپنی حقیقتی تسکین نہیں پا سکتا۔

Printed page