Al-Risala · August 1986

حج کی اجتماعیت

Al-Risala, August 1986, pp. 37–39

By Maulana Wahiduddin Khan

حج اسلام کی ایک نہایت اہم سالانہ عبادت ہے ۔ وہ قمری کلنڈر کے آخری ماہ ذوالحجہ میں ادا کیا جاتا ہے ۔ حج کی عبادت کے مراسم بیت اللہ (مکہ) میں یا اس کے آس پاس کے مقامات پر ادا کیے جاتے ہیں جو عرب میں واقع ہے ۔ اس عبادت کو تمام عبادتوں کا جامع کہا جاتا ہے چنانچہ اس میں ہر قسم کے عبادتی پہلو پائے جاتے ہیں ۔ انھیں میں سے ایک اجتماعی پہلو بھی ہے حج کی عبادت میں اجتماعیت کا پہلو بہت نمایاں طور پر موجود ہے ۔ انسائیکلو پیڈیا برٹشینکا (۱۹۸۳) میں حج کی تفصیل دیتے ہوئے یہ جملہ لکھا گیا ہے :

About 2,000,000 persons perform the Hajj each year, and the rite serves as a unifying force in Islam by bringing followers of diverse background together in religious celebration. Encyclopedia Britannica, 1985, Vol IV, p. 844 تقریباً دو ملین آدمی ہر سال حج کرتے ہیں اور یہ عبادت مختلف ملکوں کے مسلمانوں کو ایک مذہبی تقریب میں یکجا کر کے اسلام میں اتحادی طاقت کا کام کرتی ہے ۔

قرآن میں حج کا حکم دیتے ہوئے یہ الفاظ آئے ہیں : واذ جعلنا البيت مثابة للناس وامنأ ( البقره ۱۲۵) یعنی خدا نے بیت اللہ کو لوگوں کے لیے مشابہ بنایا اور اس کو امن کی جگہ بنا دیا۔ مشابہ کے معنی عربی زبان میں تقریباً وہی ہیں جس کو آج کل کی زبان میں مرکز کہا جاتا ہے ۔ یعنی وہ جگہ جہاں لوگ جمع ہوں ۔ جس کی طرف سب لوگ رجوع کریں جو سب کا مشترک مرجع اور شیرازہ ہو ۔

حج کی عبادت کے لیے ساری دنیا سے ہر ہر ملک کے لوگ آتے ہیں ، ہر ہر قوم کے لوگ ان کی تعداد سالانہ تقریباً ۲۵ لاکھ ہو جاتی ہے ۔ حج کے موسم میں مکہ اور اس کے آس پاس ہر طرف آدمی ہی آدمی دکھائی دینے لگتے ہیں ۔ یہ لوگ مختلف زبانیں بولتے ہیں ۔ کے حلیے الگ الگ ہوتے ہیں ۔ مگر یہاں آنے کے بعد سب کی سوچ ایک ہو جاتی ہے ۔ ایک ہی مشترک نشانہ پر چلتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی ربانی مقناطیس ہے

جو’’لو ہے‘‘ کے تمام ٹکڑوں کو ایک نقطہ پر کھینچے چلا جارہا ہے ۔

مختلف ملکوں کے یہ لوگ جب مقام حج کے قریب پہنچتے ہیں تو سب کے سب اپنا قومی لباس اتار دیتے ہیں اور سب کے سب ایک ہی مشترک لباس پہن لیتے ہیں جس کو احرام کہا جاتا احرام باندھنے کا مطلب یہ ہے کہ بغیر سلی ہوئی ایک سفید چادر نیچے تہمد کی طرح پہن لی جائے اور اسی طرح ایک سفید چادر اوپر سے جسم پر ڈال لی جائے۔ اس طرح لاکھوں انسان ایک ہی وضع اور ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس ہو جاتے ہیں ۔

یہ سارے لوگ مختلف مراسم ادا کرتے ہوئے بالآخر عرفات کے وسیع میدان میں اکھٹا اس وقت ایک عجیب منظر ہوتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انسانوں کے تمام فرق اچانک مٹ گئے ہیں۔ انسان اپنے تمام اختلافات کو کھو کر خدائی وحدت میں گم ہو گئے ہیں۔ انسان ایک ہو گئے ہیں جیسے ان کا خدا ایک ہے ۔

عرفات کے وسیع میدان میں جب احرام باندھے ہوئے تمام حاجی جمع ہوتے ہیں اس وقت کسی بلندی سے دیکھا جائے تو ایسا نظر آئے گا کہ زبان ، رنگ ، حیثیت ، جنسیت کے فرق کے باوجود سب کے سب انسان بالکل ایک ہو گئے ہیں ۔ اس وقت مختلف قومیتیں ایک ہی بڑی قومیت میں ضم ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ حج اجتماعیت کا اتنا بڑا مظاہرہ ہے کہ اس کی کوئی دوسری مثال غالباً دنیا میں کہیں اور نہیں ملے گی ۔

کعبہ مسلمانوں کا قبلہ عبادت ہے ۔ مسلمان ہر روز پانچ وقت اس کی طرف رخ کر کے نماز گویا ساری دنیا کے مسلمانوں کا عبادتی قبلہ ایک ہی ہے ۔ عام حالت میں وہ ایک تصوراتی حقیقت ہوتا ہے۔ مگر حج کے دنوں میں مکہ پہنچ کر وہ ایک آنکھوں دیکھی حقیقت بن جاتا ساری دنیا کے مسلمان یہاں پہنچ کر جب اس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں تو محسوس طور دکھائی دینے لگتا ہے کہ تمام دنیا کے مسلمانوں کا مشترک قبلہ ایک ہی ہے ۔ کعبہ ایک چو کور قسم کی اونچی عمارت ہے ۔ اس عمارت کے چاروں طرف گول دائرہ میں سارے لوگ گھومتے ہیں جس کو طواف کہا جاتا ہے ۔ وہ صف بہ صف ہو کر اس کے گرد گول دائرہ میں عبادت کرتے ہیں۔ حج کے دوران وہ ان کی تمام توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ اس طرح حج ایک ایسی

عبادت بن جاتا ہے جو اپنے تمام اعمال اور تقریبات کے ساتھ انسان کو اجتماعیت اور مرکزیت کا سبق دے رہا ہو ۔

Printed page