Al-Risala · August 1986

مرکز اتحاد

Al-Risala, August 1986, pp. 41–43

By Maulana Wahiduddin Khan

حج اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے خدا کی طرف سفر ہے ۔ عام انسان موت کے بعد خدا کے دربار میں حاضر ہوں گے ، مومن موت سے پہلے ہی اپنے آپ کو خدا کے دربار میں حاضر کر دیتا ہے ۔ دوسرے لفظوں کی خدا کے یہاں حاضری مجبورانہ حاضری ہے ۔ اور مومن کی خدا کے یہاں حاضری اختیاریانہ عرفات کے میدان میں بیک وقت ساری دنیا کے حاجیوں کا اجتماع یہی منظر پیش کرتا ہے ۔ اسی لیے حدیث میں آیا ہے : الحج عرفة (عرفہ ہی حج ہے)

تا ہم حج ایک جامع عبادت ہے ۔ اس میں دوسرے تمام پہلو بھی براہ راست یا بالواسطہ انداز میں جمع کر دیے گئے ہیں ۔ انھیں مزید فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ حج عالمی اسلامی اتحاد کا ذریعہ ہے کعبہ گویا وہ مرکزی نقطہ ہے جس کے گرد دنیا بھر کے خدا پرستوں کا عبادتی دائرہ قائم ہوتا ہے ۔ عرفات کی حاضری کا اصل پہلو ہی ہے جو اخروی ہے ۔ تاہم اس میں اہلِ اسلام کے اتحاد کا بھی گہرا راز چھپا ہوا ہے ۔ کیوں کہ اتحاد ایک مرکز پر جمع ہونے کا نام ہے ۔ مسلمان جب حج کے موقع پر اپنے رب کے گرد اکٹھا ہوتے ہیں تو اس عمل کے دوران وہ اس مرکزی نقطہ کو بھی دریافت کر لیتے ہیں جو ان کی کثرت کو وحدت میں تبدیل کر سکے ۔ وہ اپنی آخرت کار از پانے کے ساتھ اپنی دنیا کا راز بھی پا لیتے ہیں ۔

میرے سامنے دیوار پر بیت اللہ کی تصویر ہے ۔ وسیع مسجد کے درمیان کعبہ کی جانی پہچانی عمارت ہے اور اس کے چاروں طرف لاکھوں انسان گول دائرہ میں اپنے رب کے آگے جھکے ہوئے عبادت کر رہے ہیں ۔ یہ سالانہ اجتماعی نماز ہے جو ہر بار حج کے مہینہ میں ادا کی جاتی ہے ۔ اس میں دنیا بھر کے ۲۵ لاکھ سے زیادہ مسلمان شرکت کرتے ہیں ۔ یہ پوری طرح ایک مرئی واقعہ ہے اور اس کا فوٹو لیا جاسکتا ہے ۔

مگر کعبہ کو قبلہ بنا کر اس کے گرد نماز پڑھنے والے صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو حرم کعبہ میں دکھائی دیتے ہیں ، حرم کعبہ کے باہر کے مسلمانوں کا معاملہ بھی یہی ہے ۔ تمام عرب کے لوگ

اسی طرح روزانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح سارے ایشیا اور افریقہ کے مسلمان بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ یہ دائرہ بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ سارے کرۂ ارض پر پھیل جاتا ہے۔ تصور کی آنکھوں سے دیکھئے تو جو واقعہ صحن کعبہ میں ہوتا ہے وہی واقعہ زیادہ بڑے پیمانے پر ہر روز ساری دنیا میں ہو رہا ہے ۔ ساری دنیا کے لوگ روزانہ پانچ بار کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں۔

وہ ساری دنیا میں کعبہ کے چاروں طرف کھڑے ہوتے ہیں۔ اس طرح گویا ہر روز پانچ بار روئے زمین پر مسلمانوں کا گول دائرہ بنتا ہے ۔ درمیان میں کعبہ ہوتا ہے اور ساری دنیا میں اس کے گرد دائرہ بنائے ہوئے مسلمان نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی عظیم اور مکمل اجتماعیت ہے جس کی مثال کسی بھی دوسرے مذہبی یا غیر مذہبی گروہ کے یہاں نہیں ملتی ۔

یہ ایک عظیم الشان نظام ہے جو ہزاروں سال کی تاریخ کے ذریعہ قائم ہوا ہے۔

اندر اگراس کا حقیقی شعور ہو اور وہ اس سے وہ سبق لے سکیں جس کے لیے یہ عظیم الشان نظام بنایا گیا ہے تو مسلمانوں کی زندگی میں ایک انقلاب آجائے ۔ ان کا ہر فرد ایک عالم گیر مقدّس اجتماعیت کے ساتھ متحد ہو جائے ۔

حقیقت یہ ہے کہ کعبہ زمین پر خدا کا نشان ہے اور اسی کے ساتھ مسلمانوں کے اتحاد اور اجتماعیت کا نشان بھی ۔

ایکتا کے اس عظیم تربیتی نظام ہی کا یہ بھی ایک ظاہری پہلو ہے کہ تمام لوگوں سے ان کے انفرادی لباس اتروا کر سب کو ایک ہی سادہ لباس پہنا دیا جاتا ہے ۔ اور رعایا کا فرق مٹ جاتا ہے ۔ یہاں مشرقی لباس اور مغربی لباس کے امتیازات فضا میں گم ہوجاتے ہیں ۔ احرام کے مشترک لباس میں تمام لوگ اس طرح نظر آتے ہیں جیسے کہ تمام لوگوں کی صرف ایک حیثیت ہے ۔ تمام لوگ صرف ایک خدا کے بندے ہیں ۔ اس کے سوا کسی کو کوئی اور حیثیت حاصل نہیں ۔

حج کے مقررہ مراسم اگرچہ مکہ میں ختم ہوجاتے ہیں مگر بیشتر حاجی حج سے فارغ ہو کر مدینہ بھی جاتے ہیں ۔ مدینہ کا قدیم نام یثرب تھا۔ مگر پیغمبر اسلام نے اپنی زندگی کے آخری زمانہ میں اس کو اپنا مرکز بنایا۔ اس وقت سے اس کا نام مدینۃ النبی (دینی کا شہر ) پڑگیا ۔ کا اختصار ہے ۔ مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنائی ہوئی مسجد ہے۔ یہاں آپ کی قبر یہاں آپ کی پیغمبرانہ زندگی کے نشانات بکھرے ہوئے ہیں ۔

ان حالات میں حاجی جب مدینہ پہو نچتے ہیں تو یہ ان کے لیے مزید اتحاد اور اجتماعیت کا عظیم سبق بن جاتا ہے ۔ یہاں کی مسجد نبوی میں وہ اس یاد کو تازہ کرتے ہیں کہ ان کا رہنما صرف ایک ہے ۔ وہ یہاں سے یہ احساس لے کر لوٹتے ہیں کہ ان کے اندر خواہ کتنے ہی جغرافی اور قومی فرق پائے جاتے ہوں ، انھیں ایک ہی پیغمبر کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا ہے ۔ ایک ہی مقدس ہستی کو اپنی زندگی کا رہنما بنانا ہے ۔ وہ خواہ کتنے ہی زیادہ اور کتنے ہی مختلف ہوں مگر ان کا خدا بھی ایک ہے اور ان کا پیغمبر بھی ایک ۔

Printed page