Al-Risala · February 1986

مفاد پرستی

Al-Risala, February 1986, p. 19

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک لطیفہ ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر جب یروشلم گئے تو اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم مناہن بیگن ان کو دیوارِ گریہ کے پاس لے گئے جو یروشلم میں یہودیوں کی مقدس ترین جگہ ہے۔ وہاں جمی کارٹر نے دعا کرتے ہوئے کہا اے خدا عربوں کو اور اسرائیل کو امن تک پہنچنے میں مدد کرے۔ " بیگن نے کہا " اس کے بعد کارٹر نے دعا کی کہ خدایا، مصریوں کو اور اسرائیل کو پر امن طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی توفیق دے۔ بیگن نے کہا " آمین"۔ اس کے بعد جمی کارٹر نے دعا کی کہ خدایا، اسرائیلیوں کو بتا دے کہ وہ عربوں کو وہ تمام علاقے واپس کر دیں جن پر انھوں نے ۱۹۶۷ء کی جنگ میں قبضہ کیا یہ سن کر بیگن نے کہا " جناب صدر، میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ ایک دیوار کو خطاب کر رہے ہیں"؛

When former US president Carter visited Jerusalem, Israel's Prime Minister Begin took him to the Wailing Wall. "Oh God," Carter prayed, "please help the Arabs and Israelis to find peace."

Printed page