Al-Risala · September 1987

A candle lights others and consumes itself.

Al-Risala, September 1987, pp. 20–21

By Maulana Wahiduddin Khan

داعی کی مثال بھی یہی ہے۔ چنانچہ پیغمبر کو قرآن میں سراجِ منیر کہا گیا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے داعی کا مقام بہت بلند ہے۔ داعی کے لیے دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی خصوصی نعمتیں مقدر

مگر اس خصوصی انعام کا حق دار بننے کے لیے آدمی کو خصوصی قربانی بھی دینا ہے۔ اور وہ خصوصی قربانی یہ ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر تمام ناخوش گواریوں کو برداشت کرے۔ وہ ہر حال میں مدعو کا خیر خواہ بنے، خواہ مدعو اس کے ساتھ ظلم اور عداوت کا معاملہ کیوں نہ کر رہا ہو۔ مدعو کے خلاف نفرت اور انتقام اور مقابلہ آرائی کا طریقہ اختیار کرنا منصوبہ خداوندی کے سراسر خلاف ہے۔ اور جو لوگ خدا کے منصوبہ کے خلاف عمل کریں وہ خدا کی دنیا میں کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔

موجودہ مسائل کو حل کرنا ہے تو اس کے سبب کو دور کیجیے۔ اور وہ سبب یہ ہے کہ اپنی داعیانہ کوتاہی کو ختم کیجیے۔ اپنے اور برادران وطن کے درمیان داعی اور مدعو کا رشتہ بحال کیجیے۔ کو ادا کرنے کے بعد ہی مسلمان عزت کا مقام پا سکتے ہیں۔ بندوں کی نظر میں بھی اور خدا کی نظر میں بھی۔ اس کے سوا نجات اور کامیابی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

رازِ حیات ۲۹۲ صفحات ۴۵ روپیہ (مجلد)

اسلامی تعلیمات ۱۲۳ صفحات ۲۰ روپیہ تعبیر کی غلطی ۳۴۷ صفحات ۳۵ روپیہ

Printed page