Al-Risala · January 1987

خبرنامه اسلامی مرکز ۔ ۲۶

Al-Risala, January 1987, pp. 25–46

By Maulana Wahiduddin Khan

مولانا افاض الدین ندوی ( دارنگ) نے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے " انسان اپنے آپ کو پہچان " کا آسامی زبان میں ترجمہ کیا ہے اور اس کو چھپوا کر آسامی بولنے والوں کے درمیان پھیلا رہے ہیں۔ آئندہ وہ مزید کتابوں کا ترجمہ آسامی زبان میں شائع کرنا چاہتے ہیں ۔

جمشید پور میں ۷ نومبر سے ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ تک کتابوں کی نمائش ہوئی ۔ اس نمائش کا اہتمام ٹیگور سوسائٹی نے کیا تھا۔ اس موقع پر " آزاد کتاب گھر " کی طرف سے اسلامی مرکز کی کتابوں کا اسٹال بھی لگایا ۔

۳۰ اکتوبر ۱۹۸۶ کو نئی دہلی میں تعلیم یافتہ لوگوں کا ایک اجتماع تھا۔ اس میں ہندو اور مسلم دونوں شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک تقریر میں بتایا کہ مذہب اور روحانیت کیا ہے اور مذہبی یاروحانی آدمی ہونے کی پہچان کیا ہے ۔ ۱۵ نومبر ۱۹۸۶ کی شام کو نئی دہلی (البرٹ اسکوئر) میں تعلیم یافتہ مسلمانوں کا ایک اجتماع ہوا ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موقع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کا موضوع سیرت رسول تقریر میں سیرت کے واقعات کے ذریعہ بتایا گیا کہ سیرت کی روشنی میں موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے لیے کیا رہنمائی ملتی ہے ۔

الرسالہ کیسٹ ابتدائی ماہانہ کیسٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ مگر بعد کو ماہانہ بنیاد پر اس کا التزام باقی نہ رہ سکا ۔ اب کیسٹ کا سلسلہ غیر ماہانہ بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتواں کیسٹ اس وقت زیر تیاری ہے ۔

اسلامک کلچرل سوسائٹی (دہلی) کے زیر اہتمام جامع مسجد دہلی کے علاقہ میں سیرت النبی کا ایک جلسہ ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کو خصوصی مقرر کی حیثیت سے بلایا گیا تھا۔ انھوں نے اس جلسہ میں تقریباً ایک گھنٹہ کی تقریر کی۔ تقریر کا موضوع تھا : سیرت کا پیغام عصر حاضر کے نام ۔ یہ جلسہ ۱۵ نومبر ۱۹۸۶ (۱۲ ربیع الاول ۱۴۰۷ھ) کو ہوا۔ دہلی کے مسلمانوں کے علاوہ کچھ غیر مسلم صاحبان بھی شریک ہوئے ۔

- الرساله میں اعلان کیا گیا ہے کہ لوگ تحفہ کے طور پر الرساله (اردو اور انگریزی) کو اپنے عزیزوں اور دوستوں کے نام جاری کرائیں۔ اس سلسلہ میں تقریباً روزانہ ڈاک سے ایسے خطوط موصول ہو رہے ہیں جن میں لوگ پتے بھیجتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ ان کی طرف سے الرساله ان پتوں پر جاری کر دیا جائے ۔ یہاں نمونہ کے طور پر اس قسم کا ایک خط نقل کیا جاتا ہے :

Kindly find enclosed postal orders for Rs. 96/- for one year subscrip- tion renewal of ‘Al-Risala’ for my wife Dr. Kanak Bhargava, Elles- more, Nainital, and the balance Rs. 48/- is towards a one year gift subscription for: Mr S M Arif, Arif Castles, Nainital. Kindly do the needful in the matter. Raj Kumar Ranjit Bhargava, Newal Kishore Residence, - ۸ - سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مسٹر چندرا چوڑ جنھوں نے شاہ بانو کے مشہور کیس میں فیصلہ دیا تھا، ان کی ایک تقریر اس بارہ میں دہلی میں ہوئی اور اخبارات میں شائع ہوئی۔ اس سلسلہ میں صدر اسلامی مرکز نے اپنا ایک خط انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس (۲۷ اکتوبر ۱۹۸۶) میں شائع کرایا۔ یہ خط مکمل طور پر اگلے صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے ۔

- ۹ - الرساله اکیڈمی حیدر آباد کی جانب سے الرساله بک اسٹال اور فری بک لائبریری کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس نظام کے تحت حیدر آباد میں اجتماعی مواقع پر الرساله اور مطبوعات اسلامی مرکز کا اسٹال لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مطالعہ کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ حیدر آباد کے اصحاب اس سلسلہ میں حسب ذیل پتہ پر رابطہ قائم فرمائیں: الرساله بک اسٹال اینڈ فری بک لائبریری، مکان نمبر 3-5-780/19/2 روبرو اعظم منزل شادی خانہ گنگ کوٹھی، حیدر آباد۔ فون نمبر 231607 نیز مذکورہ فون نمبر پر مقامی خواہش مند حضرات کتابوں کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ کتابیں ان کے گھر تک پہنچا دی جائیں گی۔

Printed page