Al-Risala · October 1987
مایوسی کا شکار
Al-Risala, October 1987, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
۱۲-۱۶ جنوری ۱۹۸۷ کو نئی دہلی (ویگیان بھون) میں ایک کانفرنس ہوئی۔ پندرہ ملکوں کے فلسفی، سائنٹسٹ، مصنف اور آرٹسٹ شریک ہوئے۔ اس پانچ روزہ کانفرنس کا عنوان تھا: نئے آغاز کی طرف (Towards New Beginning) اس کانفرنس کا اہتمام مرکزی حکومت ہند نے کیا تھا ۔
اس عالمی کانفرنس میں مغربی دنیا کی کئی ممتاز خواتین بھی شریک ہوئیں جو اب بڑھاپے کی عمر میں ہیں اور انھوں نے اپنی پوری زندگی آزادی نسواں کی تحریک چلانے میں گزاری ہے۔ اب وہ مایوسی کا شکار ہیں۔ آسٹریلیا کی جرمین گریر جو بین اقوامی شہرت کی مالک ہیں، ان کے بارہ میں انڈین ایکسپریس (۱۴ جنوری ۱۹۸۷) کے نامہ نگار کے الفاظ یہ ہیں کہ آج کل وہ بہت دھیمی نظر آتی ہیں۔ ان کا وہ جوش جو فیمیل یونیک نامی کتاب لکھنے کے وقت ان کے اندر ہوتا وہ